TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3707 · Hadiths Related to Oaths and Vows

Sunan An-Nasa'iHadith 3707

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ قَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاکِرًا وَلَا آثِرًا

محمد بن عبداللہ بن یزید و سعید بن عبدالرحمن ، سفیان زہری، سالم، حضرت عمر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خداوند قدوس تم کو منع فرماتا ہے اپنے باپوں کی قسم کھانے سے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ خدا کی قسم جس وقت سے میں نے یہ بات سنی تو پھر میں نے قسم نہیں کھائی باپوں کی۔ نہ اپنی جانب سے اور نہ ہی کسی دوسرے کی بات نقل کر کے (یعنی میں نے قسم کھانا ہی چھوڑ دیا)

It was narrated from ‘Umar that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Allah forbids you to swear by your forefathers.” ‘Umar said: “By Allah, I never swore by them again, whether saying it for myself or reporting of others.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: باپوں کی قسم کھانے سے متعلق