TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3747 · Hadiths Related to Oaths and Vows

Sunan An-Nasa'iHadith 3747

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ قَالَ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ

عمرو بن علی، یحیی، مالک، طلحہ بن عبدالملک، قاسم، حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص خداوند قدوس کی فرمانبرداری کی نذر مانے تو اس کو چاہیے کہ وہ خداوند قدوس کی فرمانبرداری کرے اور جو کوئی اس بات کی نذر مانے کہ وہ خداوند قدوس کا گناہ کرے گا یعنی اس کی نافرمانی کرے گا تو اس کو لازم ہے کہ وہ اس نذر کو پورا نہ کرے یعنی خداوند قدوس کی نافرمانی نہ کرے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘Whoever vows to obey Allah, let him obey Him, and whoever vows to disobey Allah, let him not disobey Him.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: گناہ کے کام میں منت سے متعلق