Sunan An-Nasa'i — Hadith 3750
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَقُودُ رَجُلًا فِي قَرَنٍ فَتَنَاوَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَطَعَهُ قَالَ إِنَّهُ نَذْرٌ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، ابن جریج، سلیمان الاحول، طاؤس، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک شخص کے پاس سے گزرنا ہوا وہ شخص (کہ جس کے پاس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا) ایک دوسرے شخص کو رسی میں باندھ کر کھینچ رہا تھا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس شخص کے پاس تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو (یعنی رسی کو) کاٹ دیا کہ جس سے وہ شخص دوسرے کو کھینچ رہا تھا۔ اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! اس شخص نے اس طریقہ سے نذر مانی تھی۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم passed by a man who was leading another man by a rope. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم took it, and cut it, and he said: ‘It is a vow.” (Sahih)