TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3843 · Hadiths on Conditions in Contracts

Sunan An-Nasa'iHadith 3843

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ أَخْبَرَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ يُکْرِي أَرْضَهُ حَتَّی بَلَغَهُ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ کَانَ يَنْهَی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ فَلَقِيَهُ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ يَا ابْنَ خَدِيجٍ مَاذَا تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي کِرَائِ الْأَرْضِ فَقَالَ رَافِعٌ لِعَبْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ عَمَّيَّ وَکَانَا قَدْ شَهِدَا بَدْرًا يُحَدِّثَانِ أَهْلَ الدَّارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَقَدْ کُنْتُ أَعْلَمُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْأَرْضَ تُکْرَی ثُمَّ خَشِيَ عَبْدُ اللَّهِ أَنْ يَکُونَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْدَثَ فِي ذَلِکَ شَيْئًا لَمْ يَکُنْ يَعْلَمُهُ فَتَرَکَ کِرَائَ الْأَرْضِ أَرْسَلَهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ

عبدالملک بن شعیب بن لیث بن سعد، ان کے والد، ان کے دادا، عقیل بن خالد، ابن شہاب، حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر اپنی زمین کرایہ پر دیا کرتے تھے تو ان کو یہ اطلاع ملی کہ حضرت رافع بن خدیج زمین کو اجرت پر دینے سے منع فرماتے ہیں چنانچہ عبداللہ بن عمر نے ان سے ملاقات فرمائی اور ان سے کہا کہ وہ کون سی حدیث ہے کہ جس کو تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہو زمین کو اجرت پر دینے کے سلسلہ میں۔ تو حضرت رافع بن خدیج نے کہا کہ عبداللہ بن عمر نے فرمایا میں نے اپنے چچاؤں سے سنا اور وہ دونوں غزوہ بدر میں شریک رہ چکے ہیں وہ بیان اور نقل کرتے تھے حدیث اپنے گھر والوں کے سامنے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا۔ چنانچہ عبداللہ بن عمر یہ بات سن کر فرمانے لگے میں اچھی طرح سے واقف ہوں کہ دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زمین کرایہ اور اجرت پر دی جایا کرتی تھی پھر عبداللہ بن عمر ڈرے اس بات سے اور انہوں نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سلسلہ میں جو فرمایا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس وجہ سے زمین کو کرایہ اور اجرت پر دینا چھوڑ دیا۔

similar translation of previous Hadith.

Permalink

See the full chapter: زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث