Sunan An-Nasa'i — Hadith 406
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ عَطَائِ ابْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا أَيُّوبُ عَلَيْهِ السَّلَام يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا خَرَّ عَلَيْهِ جَرَادٌ مِنْ ذَهَبٍ فَجَعَلَ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ قَالَ فَنَادَاهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّوبُ أَلَمْ أَکُنْ أَغْنَيْتُکَ قَالَ بَلَی يَا رَبِّ وَلَکِنْ لَا غِنَی بِي عَنْ بَرَکَاتِکَ
احمد بن حفص بن عبد اللہ، ابراہیم، موسیٰ بن عقبة، صفوان بن سلیم، عطاء ابن یسار، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت ایوب ننگے ہونے کی حالت میں غسل فرمایا کرتے تھے کہ اس دوران ان کے اوپر سونے کی ٹڈی آکر گر گئی تو وہ اپنے کپڑے میں اس کو پکڑ کر سمیٹنے لگے۔ اس وقت خداوند قدوس نے ان کو پکارا اور فرمایا اے ایوب کیا میں نے تجھکو غنی نہیں بنایا۔ حضرت ایوب نے فرمایا کس وجہ سے نہیں۔ اے میرے پروردگار یعنی تو نے مجھ کو بلاشبہ غنی بنایا ہے لیکن میں تیری برکات سے غنی نہیں ہو سکتا۔ مطلب یہ ہے کہ میں چاہے جس قدر غنی ہو جاؤں پھر بھی میں تیری نعمتوں کا محتاج ہی رہوں گا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘While Ayyub, peace be upon him, was bathing naked, locusts of gold landed on him and he started to collect them in his garment. Then his Lord called him (saying): “Ayyub, did I not make you rich?” he said: “Yes, Lord, but I cannot do without Your blessing.” (Sahih)