TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 4674 · Related to Qasama

Sunan An-Nasa'iHadith 4674

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُخْتَ الرُّبَيِّعِ أُمَّ حَارِثَةَ جَرَحَتْ إِنْسَانًا فَاخْتَصَمُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِصَاصَ الْقِصَاصَ فَقَالَتْ أُمُّ الرَّبِيعِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُقْتَصُّ مِنْ فُلَانَةَ لَا وَاللَّهِ لَا يُقْتَصُّ مِنْهَا أَبَدًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبْحَانَ اللَّهِ يَا أُمَّ الرَّبِيعِ الْقِصَاصُ کِتَابُ اللَّهِ قَالَتْ لَا وَاللَّهِ لَا يُقْتَصُّ مِنْهَا أَبَدًا فَمَا زَالَتْ حَتَّی قَبِلُوا الدِّيَةَ قَالَ إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللَّهِ لَأَبَرَّهُ

احمد بن سلیمان، عفان، حماد بن سلمہ، ثابت، انس سے روایت ہے کہ حضرت ربیع حضرت ام حارثہ کی بہن نے ایک شخص کو زخمی کر دیا پھر اس مسئلہ کا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں مقدمہ پیش ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کا انتقام لیا جائے گا یہ بات سن کر حضرت ام ربیع نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا اس سے انتقام لیا جائے گا خدا کی قسم اس سے بالکل کبھی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ! اے ام ربیع کتاب اللہ اسی طریقہ سے حکم کرتی ہے بدلہ اور انتقام لینے کا اس نے کہا خدا کی قسم اس سے انتقام نہیں لیا جائے گا۔ وہ خاتون یہی بات کہتی رہیں یہاں تک کہ ان لوگوں نے دیت لینا منظور کر لیا اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کے بعض بندے اس طرح کے ہیں کہ اگر وہ خداوند قدوس کی قسم کھا لیں تو خداوند قدوس ان کو سچا کر دیتا ہے۔

It was narrated that Anas said: “Ar-Rubai’ broke the front tooth of a girl, and they asked them (her people) to forgive her, but they refused. They offered them blood money, but they refused. Then they went to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he decreed retaliation Anas bin An-Nadr said; “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, will you break the front tooth of Ar-RubaI’? No, by the One Who sent you with the truth, it will not be broken!” He said; “Anas, what Allah has decreed is retaliation.” But the people agreed to forgive her. He (the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: ‘There are among the slaves of Allah who, if they swear by Allah, Allah fulfills their oath.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: دانت میں قصاص سے متعلق