TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 5100 · Hadiths on Adornment and Beautification

Sunan An-Nasa'iHadith 5100

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ مِنْ أَهْلِ مَرْوَ أَبُو طَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ مَا لِي أَرَی عَلَيْکَ حِلْيَةَ أَهْلِ النَّارِ فَطَرَحَهُ ثُمَّ جَائَهُ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَهٍ فَقَالَ مَا لِي أَجِدُ مِنْکَ رِيحَ الْأَصْنَامِ فَطَرَحَهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ أَيِّ شَيْئٍ أَتَّخِذُهُ قَالَ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّهُ مِثْقَالًا

احمد بن سلیمان، زید بن حباب، عبداللہ بن مسلم، ابوطبیة، عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور وہ لوہے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں دیکھتا ہوں کہ تم اہل جہنم کا زیور پہن رہے ہو (یہ سن کر) اس نے وہ انگوٹھی اتار کر پھینک دی پھر وہ شخص آیا اور وہ پیتل کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم سے بتوں کی بدبو محسوس کر رہا ہوں کیونکہ بت پیتل کے تیار ہوتے ہیں اس شخص نے وہ انگوٹھی اتار کر پھینک دی اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر میں انگوٹھی کس چیز کی تیار کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چاندی کی لیکن جس وقت وہ ایک مثقال سے کم ہو جائز ہے۔

It was narrated that Anas bin Malik said: “The ring of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was of silver and its stone (Fass) was made of silver too.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: انگوٹھی میں چاندی کی مقدار کا بیان