Sunan An-Nasa'i — Hadith 5384
أَخْبَرَنِي هِلَالُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ وَعَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ قَالَا کَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُ بَنِيهِ هَؤُلَائِ الْکَلِمَاتِ کَمَا يُعَلِّمُ الْمُکْتِبُ الْغِلْمَانَ وَيَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلَاةٍ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَی أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ
ہلال بن العلاء، وہ اپنے والد سے، عبید اللہ، اسرائیل، عبدالملک بن عمیر، مصعب بن سعد و عمرو بن میمون الاودی سے روایت ہے کہ دونوں حضرات نے بیان کیا کہ حضرت سعد اپنے لڑکوں کو یہ دعا سکھلاتے تھے جیسے استاذ بچوں کو سکھلاتا ہے اور بیان کرتے تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پناہ مانگتے تھے ہر نماز کے بعد یا اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں کنجوسی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں نامردی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں ذلیل عمر تک زندہ رہنے سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنے سے اور عذاب قبر سے۔
It was narrated that ‘Amr bin Maimun said: “The Companions of Muhammad told me that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to seek refuge with Allah from stinginess, cowardice, the trials of the heart and the torment of the grave.” (Sahih)