Sunan An-Nasa'i — Hadith 876
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرُّوذِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ اللَّهُ أَکْبَرُ کَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ کَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُکْرَةً وَأَصِيلًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ الْقَائِلُ کَلِمَةَ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ عَجِبْتُ لَهَا وَذَکَرَ کَلِمَةً مَعْنَاهَا فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَائِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ مَا تَرَکْتُهُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ
محمد بن شجاع المروذی، اسماعیل، حجاج، ابوزبیر، عون بن عبد اللہ، عبداللہ ابن عمر سے روایت ہے کہ ہم لوگ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز میں مشغول تھے کہ اس دوران ایک شخص نے کہا اللَّهُ أَکْبَرُ کَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ کَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُکْرَةً وَأَصِيلًا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کس شخص نے یہ کلمات پڑھے ہیں؟ اس شخص نے کہا کہ میں نے یہ کلمات پڑھے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ کو اس بات سے حیرت ہے کہ اس کلمہ کی وجہ سے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا کہ اس دن سے میں نے اس کلمہ کو نہیں چھوڑا۔ جس وقت سے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ جملے ارشاد فرمائے۔
It was narrated that Musa bin ‘Umair Al-’AnbarI and Qais bin Sulaim Al-’AnbarI said: “Alqamah bin Wa’il told us that his father said: ‘I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when he was standing in prayer, holding his left hand with his right.” (Sahih).