TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1200 · Discussion on Salah

Sunan DarimiHadith 1200

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍّ كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا أَدْرَكْتَ أُمَرَاءَ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا قُلْتُ مَا تَأْمُرُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَاجْعَلْ صَلَاتَكَ مَعَهُمْ نَافِلَةً قَالَ أَبُو مُحَمَّد ابْنُ الصَّامِتِ هُوَ ابْنُ أَخِي أَبِي ذَرٍّ

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے ارشاد فرمایا اس وقت تم کیا کرو گے جب تم ایسے حکمرانوں کا زمانہ پاؤ گے جو نماز اپنے وقت سے تاخیر سے ادا کریں گے۔ میں نے عرض کی اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں آپ اس بارے میں ہدایت کردیں۔ نبی اکرم نے فرمایا تم نماز وقت پر ادا کرنا اور ان کے ساتھ نفل نماز کے لیے شریک ہوجانا امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کی سند میں موجود راوی عبداللہ بن ثابت، حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: جو شخص نماز میں تاخیر کرے اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا۔