TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1348 · Discussion on Salah

Sunan DarimiHadith 1348

أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ النَّوْمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنَمْ حَتَّى يَذْهَبَ نَوْمُهُ فَإِنَّهُ عَسَى يُرِيدُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں جب کسی شخص کو نیند آرہی ہو اور وہ نماز پڑھنا چاہتا ہو تو اسے سوجانا چاہیے تاکہ اس کی نیند پوری ہوجائے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اونگھنے کی حالت میں نماز پڑھتے ہوئے وہ دعائے مغفرت کرنا چاہتا ہو اور بے خیالی میں اپنے آپ کو برا کہہ رہا ہو۔

-

Permalink

See the full chapter: اونگھنے والے شخص کے لیے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔