TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1691 · Explanation of Fasting

Sunan DarimiHadith 1691

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ فَسَأَلَهُ عَنْ شَهْرٍ يَصُومُهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ مَا سَأَلَنِي أَحَدٌ عَنْ هَذَا بَعْدَ إِذْ سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ شَهْرٍ يَصُومُهُ مِنْ السَّنَةِ فَأَمَرَهُ بِصِيَامِ الْمُحَرَّمِ وَقَالَ إِنَّ فِيهِ يَوْمًا تَابَ اللَّهُ عَلَى قَوْمٍ وَيَتُوبُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ

حضرت نعمان بن سعد بیان کرتے ہیں ایک شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا کہ رمضان کے مہینے کے روزے رکھنے کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھے جائیں گے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا میں نے ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےمجھ سے کسی نے وہ سوال نہیں کیا اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا وہ سال بھر میں رمضان کے مہینے کے روزے رکھنے کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے محرم کے روزے رکھنے کی ہدایت کی۔ اور فرمایا اس مہینہ میں ایک دن ایسا ہے جس دن اللہ نے ایک قوم کی توبہ قبول کی تھی اور اسی دن ایک قوم کی توبہ قبول کرے گا۔

-

Permalink

See the full chapter: محرم کے روزے۔