Sunan Ibn Majah — Hadith 1774
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَعْيَنَ وَجَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ سَمِعَا شَقِيقَ بْنَ سَلَمَةَ يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ لَا يُؤَدِّي زَکَاةَ مَالِهِ إِلَّا مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ حَتَّی يُطَوِّقَ عُنُقَهُ ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِصْدَاقَهُ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ تَعَالَی وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمْ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ الْآيَةَ
محمد بن ابی عمر عدنی، سفیان بن عیینہ، عبدالملک بن اعین و جامع بن ابی راشد، شقیق بن سلمہ ، حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کوئی بھی اپنے مال کی زکوة ادا نہ کرے روز قیامت اسکا مال گنجے سانپ کی صورت میں اسکی گردن میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسکے ثبوت میں قرآن کی یہ آیت پڑھ (وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ بِمَا اٰتٰىھُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِھ ) 3۔ ال عمران : 180) اللہ نے اپنے فضل سے لوگوں کو جو مال دیا اس میں بخل کرنے والے اس کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں بلکہ وہ انکے لئے برا ہے جس مال میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے روز اس کا طوق پہنائے جائیں گے ۔
It was narrated from 'Abdullah bin Mas'ud that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "There is no one who does not pay Zakat on his wealth, but a bald-headed snake will be made to appear to him on the Day of Resurrection, until it encircles his neck" Then the Messenger of Allah P.B.U.H recited the follwing Verse to' us confirming that from the Book of Allah the Most High' . "And Iet not thotsee w a covetously withhold of that which Allah has bestowed on them of His -Boounty (wealth) think that it is good for them.''()sahih