Sunan Ibn Majah — Hadith 2345
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا کَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ وَکَانَ يُبَايِعُ وَأَنَّ أَهْلَهُ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ احْجُرْ عَلَيْهِ فَدَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَصْبِرُ عَنْ الْبَيْعِ فَقَال إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ هَا وَلَا خِلَابَةَ
ازہر بن مروان، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، سعید، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایک شخص کی عقل میں فتور تھا اور وہ خرید و فروخت کیا کرتا تھا اس کے گھر والے نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول اس پر پابندی لگا دیجیے نبی نے اسے بلا کر خرید و فروخت سے منع فرمایا تو عرض کرنے لگا کہ میں خرید و فروخت سے رک نہیں سکتا آپ نے فرمایا اگر تم خرید و فروخت کرو تو کہہ دیا کرو کہ دیکھو دھوکہ نہیں ہے۔
It was narrated from Anas bin Malik that there was a man at the time of the Messenger of Allah whose mental faculties were lacking, and he used to buy and sell. His family came to the Prophet and said, "O Messenger of Allah, stop him." So the Prophet called him, and told him not to do that. He said: "O Messenger of Allah, I cannot bear to be away from business," He said, "If you engage in a transaction, then say: 'Take it (i.e. the goods) and don't cheat (me).'”