Sunan Ibn Majah — Hadith 3341
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو يَحْيَی عَنْ يَحْيَی الْبَکَّائِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کُفَّ جُشَائَکَ عَنَّا فَإِنَّ أَطْوَلَکُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَکْثَرُکُمْ شِبَعًا فِي دَارِ الدُّنْيَا
عمرو بن رافع، عبدالعزیز بن عبداللہ ، ابویحییٰ ، یحییٰ بکاء، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ڈکار لی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنی ڈکار کو روکو اور ہم سے دور رکھو۔ اس لیے کہ روز قیامت تم میں سے زیادہ طویل بھوک ان لوگوں کو لگے گی جو دار دنیا میں زیادہ سیر ہو کر کھاتے ہیں ۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “A man burped in the presence of the Prophet P.B.U.H and he said: ‘Withhold your burps from us! For the most hungry of you on the Day of Resurrection will be those who most ate theft fill in this world.” (Da`if)