Sunan Ibn Majah — Hadith 646
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَاخْتَبَأَتْ مَوْلَاةٌ لَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاضَتْ فَقَالَتْ نَعَمْ فَشَقَّ لَهَا مِنْ عِمَامَتِهِ فَقَالَ اخْتَمِرِي بِهَذَا
ابوبکر بن ابی شیبہ و علی بن محمد، وکیع، سفیان، عبدالکریم، عمرو بن سعید، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو ان کی ایک باندی چھپ گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بالغ ہوگئی ہے ؟ عرض کیا جی ! آپ نے اپنی پگڑی میں سے پھاڑ کر ان کو دیا اور فرمایا دوپٹہ کے طور پر استعمال کرلو ۔
It was narrated from ‘Aishah that the Prophet p.b.u.h entered upon her, and a freed slave girl of hers concealed herself. The Prophet ffl asked: “Have her periods begun?” She said: “Yes.” He tore a piece of his turban and said: “Cover your head with this.” (Da’if)