TrueHadith

اگر کھانا آجائے اور نماز کی اقامت ہوجائے ابن عمر پہلے کھا لیتے تھے اور ابوالدردا کا قول ہے کہ آدمی کے عقل مند ہونے کی علامت یہ ہے کہ پہلے اپنی ضرورت کو پورا کرے تاکہ نماز کی طرف اطمینان قلب کے ساتھ متوجہ ہو

Sahih BukhariHadith 631

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا وُضِعَ الْعَشَائُ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَائِ

مسدد، یحیی ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا جب کھانا سامنے رکھ دیا جائے اور نماز کی اقامت ہو تو پہلے کھانا کھالو۔ لیث، عقیل، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کھانا سامنے رکھ دیا جائے تو مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے کھانا کھا لو اور اپنے کھانے میں عجلت نہ کرو۔

Narrated 'Aisha: The Prophet said, "If supper is served, and Iqama is pronounced one should start with the supper." Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle said, "If the supper is served start having it before praying the Maghrib prayer and do not be hasty in finishing it."

Permalink

Sahih BukhariHadith 632

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قُدِّمَ الْعَشَائُ فَابْدَئُوا بِهِ قَبْلَ أَنْ تُصَلُّوا صَلَاةَ الْمَغْرِبِ وَلَا تَعْجَلُوا عَنْ عَشَائِکُمْ

یحیی بن بکیر، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کھانا سامنے رکھ دیا جائے تو مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے کھانا کھا لو اور اپنے کھانے میں عجلت نہ کرو۔

Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle said, "If the supper is served start having it before praying the Maghrib prayer and do not be hasty in finishing it."

Permalink

Sahih BukhariHadith 633

Narrated by Nafi'

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَ عَشَائُ أَحَدِکُمْ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَائِ وَلَا يَعْجَلْ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْهُ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوضَعُ لَهُ الطَّعَامُ وَتُقَامُ الصَّلَاةُ فَلَا يَأْتِيهَا حَتَّی يَفْرُغَ وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قِرَائَةَ الْإِمَامِ وَقَالَ زُهَيْرٌ وَوَهْبُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ عَلَی الطَّعَامِ فَلَا يَعْجَلْ حَتَّی يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ وَإِنْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ قَالَ أبَُوْ عَبْدِ اللهِ وَحَدَّثنَِيْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ عَنْ وَهْبِ بْنِ عُثْمَانَ وَوَهْبٌ مَدِينِيٌّ

عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، نافع، ابن عمر، روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کا کھانا سامنے رکھ دیا جائے اور نماز کی اقامت بھی ہوجائے تو پہلے کھانا کھا لے اور جلدی نہ کرے یہاں تک کہ اس سے فارغ نہ ہو جائے۔ ابن عمر کی عادت تھے کہ جب ان کے سامنے کھانا رکھ دیا جاتا اور جماعت بھی کھڑی ہو جاتی تو جب تک کھانے سے فارغ نہ ہو لیتے نماز میں نہ آتے حالانکہ وہ یقینا امام کی قرائت سنتے تھے اور زہیر اور وہب بن عثمان نے یہ سند موسیٰ بن عقبہ نافع ابن عمر سے نقل کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانے پر بیٹھ گیا ہو تو جلدی نہ کرے یہاں تک کہ اپنے اشتہا اس سے پوری کرلے اگرچہ جماعت کھڑی ہوگئی ہو امام بخاری نے کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن منذر نے وہب بن عثمان سے روایت کیا اور وہب مدینہ کے رہنے والے تھے۔

Narrated Nafi': Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle said, 'If the supper is served for anyone of you and the Iqama is pronounced, start with the supper and don't be in haste (and carry on eating) till you finish it." If food was served for Ibn 'Umar and Iqama was pronounced, he never came to the prayer till he finished it (i.e. food) in spite of the fact that he heard the recitation (of the Qur'an) by the Imam (in the prayer). Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "If anyone of you is having his meals, he should not hurry up till he is; satisfied even if the prayer has been started."

Permalink