TrueHadith

ان روایتوں کا بیان کو کچے لہسن اور پیاز اور گندنا کے بارے میں بیان کی گئی ہیں، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے بھوک کے مارے یا بغیر بھوک کے لہسن یا پیاز کھایا وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے

Sahih BukhariHadith 807

Narrated by 'Ata'

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَکَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ يُرِيدُ الثُّومَ فَلَا يَغْشَانَا فِي مَسَاجِدِنَا قُلْتُ مَا يَعْنِي بِهِ قَالَ مَا أُرَاهُ يَعْنِي إِلَّا نِيئَهُ وَقَالَ مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا نَتْنَهُ

عبداللہ بن محمد، ابوعاصم، ابن جریج، عطاء، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص درخت یعنی لہسن کھائے وہ ہماری مسجد میں ہم سے نہ ملے (عطاء کہتے ہیں) میں نے کہا کس قسم کا لہسن مراد ہے؟ جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بولے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کچا لہسن مراد ہے، اور مخلد بن یزید نے ابن جریج سے یوں روایت کیا کہ اس کی بو مراد ہے۔

Narrated 'Ata': I heard Jabir bin 'Abdullah saying, "The Prophet said, 'Whoever eats (from) this plant (he meant garlic) should keep away from our mosque." I said, "What does he mean by that?" He replied, "I think he means only raw garlic."

Permalink

Sahih BukhariHadith 806

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ مَنْ أَکَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ يَعْنِي الثُّومَ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا

مسدد، یحیی ، عبیداللہ ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ خیبر میں فرمایا کہ جو شخص یہ درخت یعنی لہسن کھائے تو ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔

Narrated Ibn 'Umar: During the holy battle of Khaibar the Prophet said, "Whoever ate from this plant (i.e. garlic) should not enter our mosque."

Permalink

Sahih BukhariHadith 808

Narrated by Jabir bin 'Abdullah

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ زَعَمَ عَطَائٌ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ زَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَکَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ قَالَ فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنْ الْبُقُولِ فَقَالَ قَرِّبُوهَا إِلَی بَعْضِ أَصْحَابِهِ کَانَ مَعَهُ فَلَمَّا رَآهُ کَرِهَ أَکْلَهَا قَالَ کُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ أُتِيَ بِبَدْرٍ وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ يَعْنِي طَبَقًا فِيهِ خَضِرَاتٌ وَلَمْ يَذْکُرِ اللَّيْثُ وَأَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ قِصَّةَ الْقِدْرِ فَلَا أَدْرِي هُوَ مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ أَوْ فِي الْحَدِيثِ

سعید بن عفیر، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عطاء، جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے علیحدہ رہے یا (یہ فرمایا کہ) ہماری مسجد سے علیحدہ رہے اور اپنے گھر میں بیٹھے (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دیگ لائی گئی جس میں چند سبز ترکاریاں (پکی ہوئی) تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں کچھ بو پائی، تو دریافت فرمایا کہ اس میں کیا ہے؟ تو جتنی ترکاریاں اس میں تھیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتا دی گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسے میرے بعض اصحاب کی طرف(جو اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے قریب کر دو، کیونکہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دیکھا تو اس کا کھانا ناپسند کیا اور فرمایا تم کھاؤ (میں نہ کھاؤں گا) کیونکہ میں اس ذات سے مناجات کرتا ہوں جس سے تم مناجات نہیں کرتے، اور احمد بن صالح نے ابن وہب سے یوں نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک برتن لا گیا یعنی طباق جس میں ترکاریاں تھیں، اور لیث اور ابوصفوان نے یونس سے ہانڈی کا قصہ بیان کیا، امام بخاری نے کہا میں نہیں جانتا یہ زہری کا کلام ہے یا حدیث ہے۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah: The Prophet said, "Whoever eats garlic or onion should keep away from our mosque or should remain in his house." (Jabir bin 'Abdullah, in another narration said, "Once a big pot containing cooked vegetables was brought. On finding unpleasant smell coming from it, the Prophet asked, 'What is in it?' He was told all the names of the vegetables that were in it. The Prophet ordered that it should be brought near to some of his companions who were with him. When the Prophet saw it he disliked to eat it and said, 'Eat. (I don't eat) for I converse with those whom you don't converse with (i.e. the angels)."

Permalink

Sahih BukhariHadith 809

Narrated by 'Abdul 'Aziz

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ مَا سَمِعْتَ نَبِيَّ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الثُّومِ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَکَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبْنَا أَوْ لَا يُصَلِّيَنَّ مَعَنَا

ابومعمر، عبدالوارث، عبدالعزیز بن صہیب روایت کرتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لہسن کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس کی نسبت یہ) فرمایا ہے کہ جو شخص یہ درخت کھائے وہ نہ ہمارے قریب آئے اور نہ ہمارے ساتھ نماز پڑھے

Narrated 'Abdul 'Aziz: A man asked Anas, "What did you hear from the Prophet about garlic?" He said, "The Prophet said, 'Whoever has eaten this plant should neither come near us nor pray with us."

Permalink