TrueHadith

اجازت لینے کا بیان

Explanation of Seeking Permission

1.سلام کی ابتداء کا بیان2.اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ایمان والو! اپنے گھروں کے علاوہ کسی گھر میں داخل نہ ہو جب تک کہ تم اجازت نہ لے لو اور گھر کے رہنے والوں کو سلام نہ کرلو یہ تمہارے لئے بہتر ہے شاید کہ تم نصیحت پکڑو اگر تم اس مکان میں کسی کو نہ پاؤ تو داخل نہ ہو جب تک کہ تمہیں اجازت نہ دی جائے اور اگر تم سے کہا جاوے کہ تم لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ یہ تمہارے لئے پاکیزگی کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ ان چیزوں کو جاننے والا ہے جو تم کرتے ہو تم پر کوئی حرج نہیں اس بات میں کہ غیر آباد مکانوں میں داخل ہو جس میں تمہارا سامان ہے اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اس چیز کو جو تم ظاہری طور پر کرتے ہو اور جو چھپا کر کرتے ہو اور سعید بن ابی الحسن نے حسن سے کہا کہ عجم کی عورتیں اپنے سینے اور سروں کو کھلا رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اپنی نگاہ پھیر لو اللہ بزرگ و برتر فرماتا ہے کہ مومنوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں قتادہ نے کہا یہ حکم ان عورتوں کے لئے ہے جو حلال نہیں (نیز اللہ تعالیٰ کا قول کہ) اور مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں خائنۃ الاعین کے معنی یہ ہیں کہ اس چیز کی طرف دیکھنا جس سے منع کیا گیا ہے اور کنواری لڑکیوں کی طرف دیکھنے کے متعلق زہری نے کہا کہ اس کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا درست نہیں جس کو دیکھنے کی خواہش ہوتی ہو اگرچہ وہ کمسن ہو اور عطا نے ان لونڈیوں کی طرف دیکھنے کو مکروہ سمجھا جو فروخت کے لئے مکہ کے بازاروں میں آتی تھیں مگر یہ کہ ان کی خریداری کا ارادہ ہو۔3.سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو اس سے بہتر طور پر جواب دو یا ویسا ہی جواب دو۔4.کم تعداد کا زیادہ تعداد کو سلام کرنا۔5.سوار کا پیدال چلنے والے کو سلام کرنا۔6.پیدل چلنے والے کا بیٹھے ہوئے کو سلام کرنا۔7.سلام کا رائج کرنا۔8.پہچان یا بغیر پہچان کے لوگوں کو سلام کرنے کا بیان۔9.پردہ کی آیت کا بیان10.اجازت مانگنی نظر پڑ جانے کی وجہ سے (ضروری) ہے۔11.اعضاء اور شرمگاہ کے الگ الگ زنا ہیں ۔12.سلام کرنے اور تین بار اجازت مانگنے کا بیان۔13.جب کوئی شخص بلایا جائے اور وہ آ جائے تو کیا وہ بھی اجازت لے سعید نے قتادہ سے بواسطہ ابورافع ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا آپ نے فرمایا کہ وہی اس کی اجازت ہے۔14.بچوں کو سلام کرنے کا بیان15.مردوں کا عورتوں کو اور عورتوں کا مردوں کو سلام کرنے کا بیان۔16.جب کوئی کہے کہ کون تو اس کے جواب میں میں کہنے کا بیان۔17.سلام کے جواب میں علیک السلام کہنے کا بیان۔18.جب کوئی شخص کہے کہ فلاں تم کو سلام کہتا ہے۔19.اس مجلس کو سلام کرنا جس میں مسلمان اور مشرک مل جل کر بیٹھے ہوئے ہوں ۔20.گناہ کے مرتکب کو سلام نہ کرنے اور اس کو جواب نہ دینے کا بیان جب تک کہ اس کے توبہ کے آثار نہ ظاہر ہوں اور گنہگار کی قبولیت توبہ کب ظاہر ہوتی ہے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ شراب پینے والے کو سلام نہ کرو۔21.ذمیوں کو سلام کا جواب کس طرح دیا جائے۔22.اس خط کے دیکھنے کا بیان جس میں مسلمانوں کے مفاد کے خلاف کوئی بات لکھی ہو تاکہ اصل حال معلوم ہو جائے۔23.اہل کتاب کی طرف کس طرح خط لکھا جائے۔24.نبی صلی اللہ علیہ کا فرمانا کہ اپنے سردار کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔25.مصافحہ کرنے کا بیان اور ابن مسعود نے بیان کیا کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تشہد سکھلایا اور میرا ہاتھ آپ کے دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا اور کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں، طلحہ بن عبیداللہ میری طرف جلدی سے اٹھ کر آئے یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارکباد دی۔26.دونوں ہاتھ پکڑنے کا بیان، اور حماد بن زید نے ابن مبارک سے دونوں ہاتھوں پر مصافحہ کیا۔27.معانقہ کا بیان اور کسی شخص کا یہ پوچھنا کہ صبح طبیعت کسی رہی۔28.جواب میں لبیک و سعد کہنے کا بیان۔29.کوئی شخص کسی کو اس کے بیٹھنے کی جگہ سے نہ اٹھائے۔30.جب تم سے کہا جائے کہ بیٹھنے کیلئے جگہ دے دو تو تم جگہ دے دو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے کشادگی کرے گا۔ اور جن کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ الخ۔31.اس شخص کا بیان جو اپنی مجلس سے یا گھر سے اپنے ساتھیوں کی اجازت کے بغیر کھڑا ہو جائے، یا اس لیے کھڑا ہونے کا ادراہ کرے کہ لوگ بھی کھڑے ہو جائیں ۔32.ہاتھ سے احتباء کا بیان اور اس کو قرفصاء بھی کہتے ہیں33.اپنے ساتھیوں کے سامنے تکیہ لگا کر بیٹھے کا بیان ۔ خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ چادر کا تکیہ بنائے ہوئے تھے، میں نے عرض کیا، کیا آپ اللہ سے دعا نہیں فرمائیں گے؟ (یہ سن کر) آپ بیٹھ گئے۔34.کسی ضرورت کی وجہ سے یا قصداً تیز چلنے کا بیان۔35.تخت کا بیان۔36.کسی کو تکیہ دئیے جانے کا بیان۔37.جمعہ کے بعد قیلولہ کرنے کا بیان۔38.مسجد میں قیلولہ کرنے کا بیان39.کسی جماعت کے پاس ملاقات کو جانے اور وہاں قیلولہ کرنے کا بیان40.کسی جماعت کے پاس ملاقات کو جانے اور وہاں قیلولہ کرنے کا بیان۔41.جس طرح آسانی ہو بیٹھنے کا بیان۔42.ان کا بیان جو لوگوں کے سامنے سرگوشی کرے اور اس کا بیان جو اپنے ساتھی کا راز کسی کو نہ بتائے، جب مر جائے تو لوگوں کو بتائے۔43.چت لیٹنے کا بیان۔44.دو آدمی تیسرے کو چھوڑ سرگوشی نہ کریں۔ الخ45.راز کی حفاظت کرنے بیان۔46.جب تین آدمیوں سے زیادہ ہوں تو چپکے سے بات کرنے اور سرگوشی میں کوئی مضائقہ نہیں ۔47.دیر تک سرگوشی کرتے رہنے کا بیان، آیت واذ ھم نجوی مصدر ہے، نا جیت سے، ان لوگوں کا وصف بیان کیا گیا اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ سرگوشی کرتے ہیں ۔48.سوتے وقت گھر میں آگ نہ چھوڑی جائے۔49.رات کو دروازے بند کر دینے کا بیان۔50.بڑے ہونے کے بعد ختنہ کرانے اور بغل کے بال اکھاڑنے کا بیان۔51.امر کا بیان کہ ہر کھیل جو اللہ عبادت سے غافل کر دے باطل ہے، اور اس شخص کا بیان جو اپنے ساتھی سے کہے کہ آؤ جوا کھیلیں، اور اللہ تعالیٰ کا قول ومن الناس من یشتری لھو الحدیث لیضل عن سبیل اللہ۔52.اس چیز کا بیان جو عمارتوں () کے متعلق منقول ہے حضرت ابوہریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ جب جانوروں کے چرانے والے عمارتوں میں فخر کرنے لگیں گے۔