TrueHadith

علم کا بیان

Statement on Knowledge

1.جس شخص سے کوئی مسئلہ دریافت کیا جائے اور وہ کسی بات میں مشغول ہو تو (پہلے اپنی) بات کو پورا کر لے پھر سائل کو جواب دے2.اس شخص کا بیان جو علم (کے بیان کرنے) میں اپنی آواز بلند کرے3.محدث کا حدثنا اور اخبرنا اور انبانا کہنا۔4.امام کا اپنے ساتھیوں کے سامنے ان کے علم کے امتحان کے لئے سوال کرنے کا بیان5.حدیث پڑھنے اور محدث کے سامنے پیش کرنے (پڑھنے) کا بیان اور حسن بصری اور سفیان ثوری اور امام مالک نے (خود) پڑھ لینا کافی سمجھا ہے اور بعض محدثین نے عالم کے سامنے قرات (کے کافی ہونے) میں ضمام بن ثعلبہ کی حدیث سے استدلال کیا ہے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا تھا کہ اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ ہم نماز پڑھیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں پس وہ محدثین کہتے ہیں کہ (ضمام بن ثعلبہ کا) یہ قول نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پڑھنا ہے (اور ضمام نے اپنی قوم کو اس کی اطلاع کی اور قوم کے لوگوں نے اس کو کافی سمجھا اور (امام) مالک نے صک سے استدلال کیا ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے سنایا اور معلم کے سامنے کتاب پڑھی جاتی ہے تو پڑھنے والا کہتا ہے کہ مجھے فلاں شخص نے پڑھایا6.مناولہ کا بیان اور اہل علم کا علم کی باتیں لکھ کر شہروں میں بھیجنا اور انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مصاحف لکھواۓ اور ان کو اطراف (و جوانب) میں بھیجا اور عبداللہ بن عمر اور یحییٰ بن سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور مالک نے (بھی) اس کو جائز سمجھا ہے ، اور بعض اہل حجاز نے مناولہ کے قابل اعتبار ہونے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سے استدلال کیا ہے جب کہ آپ نے سردار لشکر کے لئے ایک تحریر (بطور دستورالعمل کے) لکھی اور ان سے کہہ دیا کہ جب تک تم فلاں فلاں مقام پر نہ پہنچ جاؤ اس تحریر کا نہ پڑھنا, پس جب وہ اس مقام پر پہنچ گۓ تو لوگوں کے سامنے اس کو پڑھ دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم جو اس میں لکھا تھا سب کو بتلا دیا7.اس شخص کا بیان جو مجلس کے اخیر میں بیٹھ جائے اور اس شخص کا بیان جو مجلس کے درمیان جہاں جگہ پائے، بیٹھ جائے8.ارشاد نبوی کہ بسا اوقات وہ شخص جسے (حدیث) پہنچائی جائے سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والا ہوتا ہے9.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لوگوں کو موقع اور مناسب وقت پر نصیحت کرنے کا بیان تاکہ وہ متنفر نہ ہوجائیں10.اس شخص کا بیان جس نے علم (حاصل کرنے) والوں کی تعلیم کے لئے کچھ دن مقرر کر دیۓ11.اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے12.علم میں سمجھ کا بیان13.موسیٰ کا دریا میں خضر کے پاس جانے کے واقعے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کیا میں تمہارے ساتھ رہوں تاکہ مجھے اپنا علم سکھا دو14.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد کہ اے میرے اللہ اس کو ( ابن عباس کو) قرآن کا علم عطا فرما15.بچے کا کس عمر میں سننا صحیح ہے16.علم کی طلب میں (گھر سے) باہر نکلنے کا بیان، جابربن عبداللہ ایک مہینہ کی مسافت پر (سفر کر کے) ایک حدیث کے لئے عبداللہ بن انیس کے پاس گۓ تھے17.اس شخص کی فضیلت کا بیان جو خود پڑھے اور دوسروں کو پڑھاۓ18.علم اٹھ جانے اور جہل ظاہر ہونے کا بیان اور ربیعہ نے کہا کہ جس کے پاس کچھ علم ہو اس کو یہ زیبا نہیں ہے کہ اپنے آپ کو ( کسی دوسرے کام میں مشغول کر کے) ضائع کر دے19.علم کی فضیلت کا بیان20.سواری یا کسی چیز پر کھڑے ہو کر فتوی دینا21.اس شخص کا بیان جو ہاتھ کے اشارے سے فتوی کا جواب دے22.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عبد القیس کے وفد کو رغبت دلانا کہ ایمان اور علم کی حفاظت کریں اور اپنے پیچھے والے لوگوں کو خبر کر دیں اور مالک بن حویرث نے کہا کہ ہم سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ جاؤ اور انہیں دین کی تعلیم دو23.پیش آنے والے مسئلہ کے لئے سفر کر نے کا بیان24.علم کے حاصل کر نے میں باری مقرر کرنے کا بیان25.نصیحت اور تعلیم میں جب کوئی بری بات دیکھے تو غصہ کر نے کا بیان26.امام یا محدث کے پاس ( ادب سے) دو زانو بیٹھنے کا بیان27.اس شخص کا بیان جو خوب سمجھانے کے لئے ایک بات کو تین بار کہے۔28.مرد کا اپنی لونڈی اور اپنے گھر والوں کو تعلیم کر نے کا بیان29.امام کا عورتوں کو نصیحت کر نے اور ان کی تعلیم کا بیان30.حدیث (نبوی کے سننے) پر حرص کا بیان31.علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا اور عمر بن عبدالعزیز نے اپنے نائب ابوبکر بن حزم کو (مدینہ میں) یہ لکھ بھیجا کہ دیکھو تمہارے پاس رسول اللہ کی حدیثیں جس قدر بھی ہیں ان کو لکھ لو اس لئے کہ مجھے علم کے مٹ جانے اور علماء کے معدوم ہو جانے کا خوف ہے، سواۓ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے کوئی اور چیز قبول نہ کی جائے اور چائے کہ سب لوگ علم کی اشاعت کریں تاکہ جو نہیں جانتا وہ جان لے کیونکہ علم چھپانے ہی سے گم ہوتا ہے32.کیا عورتوں کی تعلیم کے لئے کوئی دن خاص مقرر کر دیا جائے33.اس شخص کا بیان جو کوئی بات سنے اور اس کو نہ سمجھے پھر اس سے دوبارہ پوچھے یہاں تک سمجھ لے34.جو لوگ حاضر ہیں وہ ایسے لوگوں کو (علم) پہنچائیں جو غائب ہیں اسی مضمون کو حضرت ابن عباس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے35.اس شخص پر کتنا گناہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بولے36.علم کی باتوں کے لکھنے کا بیان37.رات کو علم اور نصیحت کرنے کا بیان38.رات کو علمی گفتگو کا بیان39.علم کی باتوں کو یاد کرنے کا بیان40.علماء کی باتیں سننے کے لئے خاموش رہنے کا بیان41.جب کسی عالم سے پوچھا جائے کہ تمام لوگوں میں زیادہ جاننے والا کون ہے تو اس کے لئے یہ مستحب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف اس کے علم کو حوالہ کر دے42.اس شخص کا بیان جو کھڑے کھڑے کسی بیٹھے ہوۓ عالم سے سوال کرے43.رمی جمار کے وقت مسئلہ پوچھنے کا بیان44.اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تمھیں صرف تھوڑا علم دیا گیا ہے45.اس شخص کا بیان جس نے بعض جائز چیزوں کو اس خوف سے ترک کر دیا کہ بعض نا سمجھ لوگ اس سے زیادہ سخت بات میں مبتلا ہو جائیں گے46.جس شخص نے ایک قوم کو چھوڑ کر دوسری قوم کو علم (کی تعلیم) کے لئے مخصوص کرلیا، یہ خیال کر کے کہ یہ لوگ بغیر تخصیص کے پورے طور پر نہ سمجھیں گے، تو اس مصلحت سے اس کا یہ فعل مستحسن ہے اور علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ لوگوں سے وہی حدیث بیان کرو جس کو وہ سمجھ سکیں کیا تم اس بات کو اچھا سمجھتے ہو کہ اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب کی جائے ؟47.علم (کے حصول) میں شرمانے کا بیان، مجاہد نے کہا کہ نہ تو شرمانے والا علم حاصل کر سکتا ہے اور نہ غرور کرنے والا اور عائشہ نے کہا ہے کہ انصار کی عورتیں کیا اچھی عورتیں ہیں انہیں دین میں سمجھ حاصل کرنے سے حیا مانع نہیں آتی48.اس شخص کا بیان جو خود شرماۓ اور دوسرے کو (مسئلہ) پوچھنے کا حکم دے49.مسجد میں مسائل علمی کا بتانا جائز ہے50.سائل کو اس کے سوال سے زیادہ بتانے کا بیان