TrueHadith

وضو کا بیان

Discussion on Wudu

1.کوئی نماز بغیر طہارت کے مقبول نہیں ہوتی2.وضو کی فضیلت ( کا بیان) اور ( یہ کہ قیامت کے دن لوگ) وضو کے نشانات کے سبب سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والے ہوں گے3.اگر بے وضو ہو جانے کا شک ہو تو محض شک کی بناء پر وضو کرنا ضروری نہیں جب تک یقین نہ ہو4.وضو میں تخفیف کرنے کا بیان5.وضو (میں اعضا) کو پورا دھونے کا بیان، اور ابن عمر نے کہا کہ وضو کا پورا کرنا (اس کا مطلب یہ ہے کہ صاف کرنا (ضروری ہے)6.اعضاء وضو کو صرف ایک ایک چلو سے دھونا بھی (منقول ہے)7.بسم اللہ ہر حال میں کہنا چاہیے، یہاں تک کہ صحبت سے پہلے بھی8.پاخانہ (کے لئے جاتے) وقت کیا پڑھے9.پاخانہ (کے لئے جاتے) وقت پانی رکھ دینے کا بیان10.پاخانے یا پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کیا جائے ، البتہ عمارت یا دیوار ہو یا اس کے مثل کوئی اور چیز آڑ کی ہو تو کوئی مضائقہ نہیں11.اس شخص کا بیان جو دو اینٹوں پر (بیٹھ کر) پاخانہ پھرے12.عورتوں کا قضائے حاجت کے لئے باہر نکلنے کا بیان13.پانی سے استنجاء کرنے کا بیان14.کسی شخص کے ہمراہ اس کی طہارت کے لئے پانی لے جانا (جائز نہیں ہے)، ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عراق والوں سے کہا کہ کیا تم میں صاحب النعلین والطہور والو سادۃ( عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نہیں ہیں ؟ (پھر تم انہیں چھوڑ کر مجھ سے کیوں مسائل پوچھتے ہو)15.استنجا کے لئے پانی کے ساتھ نیزہ کے جانے کا بیان16.داہنے ہاتھ سے استنجا کر نے کی ممانعت کا بیان17.پیشاب کرتے وقت اپنے عضو خاص کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے18.پتھروں سے استنجاء کرنے کا بیان19.گوبر سے استنجا نہ کرے20.وضو میں اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھونے کا بیان21.وضو میں اعضاء کو دو دو مرتبہ دھونے کا بیان22.وضو میں اعضاء کو تین تین بار دھونے کا بیان23.وضو میں ناک صاف کرنے کیا بیان، اس کو عثمان، عبداللہ بن زید اور عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے24.طاق پتھروں سے استنجا کا بیان25.دونوں پاؤں دھونے کا بیان اور دونوں قدموں پر مسح نہ کیا جائے26.وضو میں کلی کرنے کا بیان، اس کو ابن عباس اور عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے27.ایڑیوں کے دھونے کا بیان، ابن سیرین جب وضو کرتے تھے تو انگوٹھی کے نیچے کی جگہ ( بھی) دھوتے تھے28.نعلین پہنے ہوۓ ہو، تو دونوں پاؤں کا دھونا (ضروری ہے) نعلین پر مسح نہیں ہوسکتا29.وضو اور غسل کرنے میں دائیں طرف سے شروع کر نے کا بیان30.جب نماز کا وقت آجائے تو پانی تلاش کرنا اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ سفر میں صبح ہوگئی اور پانی ڈھونڈا گیا، نہ ملا تو تیمم (کا حکم) نازل ہو ا31.اس پانی کا بیان جس سے انسان کے بال دھوۓ جائیں اور عطاء اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے کہ ان بالوں کے دھاگے اور رسیاں بنائی جائیں، اور کتوں کے جھوٹے اور مسجد میں ان کی آمد و رفت کا بیان، زہری نے کہا ہے کہ جب کتا کسی برتن میں منہ ڈالے اور اس علاوہ وضو کے لئے پانی نہ ہو، تو اس سے وضو کر لیا جائے اور سفیان (ثوری) نے کہا، یہ صحیح فقہ ہے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر پانی نہ پاؤ تو تیمم کو لو اور یہ پانی تو ہے مگر دل میں اس کی (طہارت کی) طرف سے کچھ شک ہے لہذا اس سے وضو کیا جائے اور اس کے بعد تیمم بھی کر لیا جائے32.جب کتا برتن میں منہ ڈال کر پی لے33.اسلاف میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو صرف پاخانہ پیشاب کے بعد وضو کو فرض سمجھتے ہیں، اس کے علاوہ کسی چیز سے وضو فرض نہیں سمجھتے، ان کی دلیل یہ آیت ہے او جاء احد منکم من الغائط، عطاء نے اس شخص کے بارے میں جس کے پیچھے سے کیڑا خارج ہو یا اس کے عضو خاص سے جوں کی مثل کوئی چیز نکلے، یہ کہا ہے کہ وضو کا اعادہ کر لے، جابر بن عبداللہ نے کہا ہے کہ جب کوئی نماز میں ہنس پڑے، تو وہ اس کا اعادہ کر لے اور وضو کا اعادہ نہ کرے، حسن (بصری) نے کہا ہے اگر ( کوئی) شخص اپنے بال یا اپنے ناخن کترواۓ یا اپنے موزے اتار ڈالے تو اس پر وضو (فرض) نہیں، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ہے کہ وضو فرض نہیں ہوتا مگر حدث کے سبب سے اور جابر سے نقل کیا جاتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ ذات الرقاع میں تھے، ایک شخص کو تیر مارا گیا ، جس سے ان کا خون نکل آیا، مگر انہوں نے رکوع کیا اور سجدہ کیا اور اپنی نماز پر قائم رہے، حسن بصری کہتے ہیں کہ مسلمان برابر اپنے زخموں میں نماز پڑھا کرتے تھے اور طاؤس اور محمد بن علی اور عطاء اور اہل حجاز کہتے ہیں کہ خون (نکلنے) سے وضو (فرض) نہیں ہوتا، ابن عمر نے اپنی ایک پھنسی کو دبا دیا اور اس سے خون نکلا، مگر انہوں نے وضو نہیں کیا اور ابن ابی اوفی نے خون تھوکا مگر وہ اپنی نماز میں قائم رہے اور ابن عمر اور حسن (بصری) اس شخص کے بارے میں جو پچھنے لگوائے، یہ کہتے ہیں کہ اس پر صرف اپنے پچھنے کے مقامات کا دھونا ضروری ہے34.اس شخص کا بیان جو اپنے ساتھی کو وضو کر وائے35.اگر وضو نہ ہو تو ( وضو کئے بغیر) قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان اور منصور نے ابراہیم سے نقل کیا ہے کہ حمام میں تلاوت کرنا اور بے وضو خط کا لکھنا جائز ہے حماد نے ابراہیم سے نقل کیا ہے کہ اگر حمام کے لوگوں مے بدن پر ازار ہو تو انہیں سلام کرو ورنہ نہیں36.زیادہ غشی کے علاوہ وضو نہ کرنے کا بیان37.پورے سر کا مسح کرنے کا بیان، بدلیل قول اللہ تعالیٰ کے وامسحو برئوسکم اور ابن میسب نے کہا ہے کہ عورت بھی مثل مرد کے ہے وہ بھی اپنے سر پر مسح کرے، امام مالک سے پوچھا گیا کہ کیا بعض سر کا مسح کافی ہے ؟ تو انہوں نے عبداللہ بن زید کی حدیث سے استدلال کیا (اور کہا کہ کافی نہیں)38.دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھونے کا بیان39.لوگوں کے وضو کے بچے ہوئے پانی کے استعمال کرنے کا بیان، جریر بن عبداللہ نے اپنے گھر والوں سے کہا تھا کہ ان کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کریں40.یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔41.ایک ہی چلو سے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان42.سر کا مسح ایک مرتبہ کرنے کا بیان43.مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ وضو کرنا اور عورت کے وضو کا بچا ہوا پانی استعمال کرنا۔44.مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ وضو کرنا اور عورت کے وضو کا بچا ہو پانی استعمال کرنا، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے گرم پانی سے اور نصرانیہ کے گھر (کے پانی) سے وضو فرمایا45.لگن، پیالے اور لکڑی اور پتھر کے برتن سے غسل اور وضو کرنے کا بیان46.طشت سے وضو کرنے کا بیان47.ایک مد سے وضو کرنے کا بیان48.موزوں پر مسح کرنے کا بیان49.مو زوں کو وضو کی حالت میں پہننے کا بیان50.بکری کا گوشت اور ستو کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان اور ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم نے گوشت کھایا اس کے بعد وضو نہیں کیا51.اگر کسی نے ستو کھا کر کلی کرلی اور وضو نہیں کیا52.کیا دودھ پی کر کلی کی جائے53.نیند سے وضو کر نے کا بیان اور بعض وہ لوگ جو ایک دو مرتبہ اونگھ جانے سے یا سر کے ہل جانے سے وضو کو فرض نہیں سمجھتے54.بغیر حدث کے وضو کرنے کا بیان55.پیشاب سے نہ بچنا گناہ کبیرہ میں سے ہے56.ان احادیث کے بارے میں جو پیشاب دھونے کے بارے میں منقول ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قبر والے کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا کہ یہ پیشاب سے نہ بچتا تھا، آدمیوں کے پیشاب کے علاوہ کسی دوسرے کے پیشاب کا ذکر نہیں ملتا57.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سب لوگوں کا اعرابی کو مہلت دینا، تاکہ وہ اپنے پیشاب سے جو مسجد میں کر رہا تھا، فارغ ہو جائے58.مسجد میں پیشاب پر پانی ڈالنے کا بیان59.بچوں کے پیشاب کا بیان60.کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پیشاب کرنے کا بیان61.اپنے ساتھی کے پاس پیشاب کرنا اور دیوار سے آڑ کر لینے کا بیان62.کسی قوم کی روڑی کے پیشاب کرنے کا بیان63.خون دھونے کا بیان64.منی دھونے اور اس کے رگڑ نے اور اس تری کے دھونے کا بیان جو عورت کو لگ جائے65.جنابت وغیرہ کو دھوۓ، مگر اس کا دھبہ نہ جائے66.جنابت وغیرہ کو دھوئیے، مگر اس کا دھبہ نہ جائے67.اونٹ، چوپایوں اور بکری کے پیشاب اور ان کے رہنے کی جگہوں کا بیان، ابوموسی نے دار البرید میں نماز پڑھی اور ان کے ایک اس طرف گوبر تھا اور (دوسری طرف) جنگل، تو انہوں نے کہا کہ یہ جگہ اور وہ جگہ برابر ہے68.جو نجاستیں گھی اور پانی میں گر جائیں ان کا بیان، زہری نے کہا یہ کہ ان سے پانی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، جب تک کہ اس کا مزہ یا بویا رنگ نہ بدلے، حماد نے کہا ہے کہ مردار ( پرندے کے پروں کے پانی میں پڑ جانے) سے پانی کو کچھ نہیں ہوتا، زہری نے ہاتھی وغیرہ جیسے مردوں کی ہڈیوں کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے سابقہ علماء میں سے کچھ علماء کو ان کی کنگھیاں اور انکے روغن دان بنائے ہوۓ دیکھا ہے وہ اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے، ابن سیرین اور ابراہیم نے کہا ہے کہ ہاتھی دانت کی تجارت میں کچھ حرج نہیں69.ٹھہرے ہوۓ پانی میں پیشاب کرنے کا بیان70.جب نماز کی پیٹھ پر نجاست یا مردار ڈال دیا جائے تو اس کی نماز فاسد نہ ہوگی، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اپنے کپڑے میں خون دیکھتے اور وہ نماز پڑھتے ہوتے تو اس کپڑے کو اتار ڈالتے اور اپنی نماز کو پورا کر لیتے، ابن مسیب اور شعبی نے کہا ہے جب کوئی شخص نماز پڑھے اور اس کے کپڑے میں خون یا جنابت لگی ہو یا قبلہ کے خلاف جانب نماز پڑھی ہو یا تیمم کر کے نماز پڑھی ہو پھر نماز کے وقت کے اندر پانی مل جائے یا بعد میں قبلے کی سمت معلوم ہو جائے تو ان سب صورتوں میں نماز کا اعادہ نہ کرے71.کپڑے میں تھوک اور رینٹ وغیرہ کے لینے کا بیان اور عروہ نے مسور اور مروان سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے زمانے میں نکلے پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کرنے کے بعد کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جتنی مرتبہ تھوکا وہ کسی شخص کے ہاتھ میں پڑا اور اس نے اسے اپنے چہرہ اور بدن پر مل لیا72.نبیذ یا کسی اور نشہ لانے والی چیز سے وضو جائز نہیں اور حسن بصری اور ابوالعالیہ نے اسے مکروہ سمجھا ہے، اور عطا نے کہا ہے کہ مجھے نبیذ اور دودھ سے وضو کر نے سے تیمم اچھا معلوم ہوتا ہے73.عورت کا اپنے والد کے چہرہ سے خون کو دھونے کا بیان اور ابوالعالیہ نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ میرے پیر پر مالش کردو کیونکہ وہ بیمار تھے74.مسواک کرنے کا بیان اور ابن عباس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس رات گزاری تو آپ نے مسواک کیا75.اس شخص کی فضیلت کا بیان جو با وضو (ہو کر) رات کو سوۓ