TrueHadith

مشروبات کا بیان

Statement on Beverages

1.اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ شراب، جوا، بت اور پانسے پھینکنا گندی باتیں شیطانی کام ہیں ان سے پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پاؤ2.انگور کی شراب کا بیان3.جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ کچی اور پکی کھجوروں سے بنتی تھی4.شراب شہد کی (بھی) ہوتی ہے اور اسی کو تبع کہتے ہیں اور معن نے کہا کہ میں نے مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فقاع کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب نشہ نہ لائے تو کوئی مضائقہ نہیں اور ابن در اور دی نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نشہ نہ لائے تو کوئی حرج نہیں ۔5.اس امر کا بیان کہ خمر وہ پینے کی چیز ہے جو کہ عقل کو مخمور کردے6.اس امر کا بیان کہ کوئی شخص شراب کو حلال سمجھے اور اس کا کوئی دوسرا نام رکھے7.برتنوں میں اور لکڑی کے پیالوں میں نبیذ بنانے کا بیان8.برتنوں اور ظروف کی ممانعت کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت مرحمت فرمانے کا بیان9.کھجور کے رس کا بیان، جب تک کہ نشہ نہ پیداکرے10.شراب باذق اور ان لوگوں کا بیان جنہوں نے ہر نشہ پیداکرنے والی چیز سے منع کیا، اور عمر، ابوعبیدہ اور معاذ نے پک کر تہائی رہ جانے والی شراب کے پینے کو جائز خیال کیا ہے اور براء اور ابوجحیفہ نے پر کر نصف رہ جانے والی شراب پی، اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ عرق پیو، جب تک کہ تازہ رہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں عبیداللہ کے منہ سے شراب کی بوپاتا ہوں، میں اس کے متعلق اسے پوچھوں گا، اگر وہ نشہ آور ہے تو میں اسے کوڑے لگاؤں گا11.ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے کچی اور پکی کھجور کے ملانے کو جب وہ نشہ آور ہوجائے، جائز نہیں سمجھا، اور یہ کہ دونوں کے عرق کو ایک عرق نہ بنایا جائے12.دودھ پینے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول من بین فرث ودم لبنا خالصا سائغا للشاربین13.میٹھا پانی پینے کا بیان14.پانی کے ساتھ دودھ ملانے کا بیان15.میٹھی چیز اور شہد پینے کا بیان اور زہری نے فرمایا کہ آدمی کا پیشاب پینا شدید ضرورت کے وقت بھی حلال نہیں، اس لئے کہ وہ ناپاک ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہارے لئے پاک چیزیں حلال ہیں اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نشے آور چیزوں کے متعلق فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری شفا اس چیز میں نہیں رکھی، جو تم پر حرام ہے16.کھڑے ہو کر پینے کا بیان17.اونٹ پر سوار ہونے کی حالت میں پینے والے کا بیان18.پینے میں پہلے دائیں طرف والا پھر اس کی دائیں طرف والا مستحق ہے19.کیا آدمی اپنے دائیں طرف والے آدمی سے اجازت لے سکتا ہے کہ بڑے آدمی کے لئے دے20.چلو سے حوض کا پانی پینے کا بیان21.چھوٹوں کا بڑوں کی خدمت کرنے کا بیان22.برتن ڈھک کر رکھنے کا بیان23.مشک کا منہ کھول کر پانی پینے کا بیان24.مشک کے منہ سے پانی پینے کا بیان25.برتنوں میں سانس لینے کا بیان26.دویا تین سانس میں پانی پینے کا بیان27.سونے کے برتن میں (پانی) پینے کا بیان28.چاندی کے برتن کا بیان29.پیالوں میں پینے کا بیان30.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالے سے پینے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برتن کا بیان اور ابوبردہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مجھ سے عبداللہ بن سلام نے کہا، کیا میں تمہیں اس برتن میں نہ پلاؤں جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیاہے31.متبرک پانی پینے کا بیان