TrueHadith

اسلاف میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو صرف پاخانہ پیشاب کے بعد وضو کو فرض سمجھتے ہیں، اس کے علاوہ کسی چیز سے وضو فرض نہیں سمجھتے، ان کی دلیل یہ آیت ہے او جاء احد منکم من الغائط، عطاء نے اس شخص کے بارے میں جس کے پیچھے سے کیڑا خارج ہو یا اس کے عضو خاص سے جوں کی مثل کوئی چیز نکلے، یہ کہا ہے کہ وضو کا اعادہ کر لے، جابر بن عبداللہ نے کہا ہے کہ جب کوئی نماز میں ہنس پڑے، تو وہ اس کا اعادہ کر لے اور وضو کا اعادہ نہ کرے، حسن (بصری) نے کہا ہے اگر ( کوئی) شخص اپنے بال یا اپنے ناخن کترواۓ یا اپنے موزے اتار ڈالے تو اس پر وضو (فرض) نہیں، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ہے کہ وضو فرض نہیں ہوتا مگر حدث کے سبب سے اور جابر سے نقل کیا جاتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ ذات الرقاع میں تھے، ایک شخص کو تیر مارا گیا ، جس سے ان کا خون نکل آیا، مگر انہوں نے رکوع کیا اور سجدہ کیا اور اپنی نماز پر قائم رہے، حسن بصری کہتے ہیں کہ مسلمان برابر اپنے زخموں میں نماز پڑھا کرتے تھے اور طاؤس اور محمد بن علی اور عطاء اور اہل حجاز کہتے ہیں کہ خون (نکلنے) سے وضو (فرض) نہیں ہوتا، ابن عمر نے اپنی ایک پھنسی کو دبا دیا اور اس سے خون نکلا، مگر انہوں نے وضو نہیں کیا اور ابن ابی اوفی نے خون تھوکا مگر وہ اپنی نماز میں قائم رہے اور ابن عمر اور حسن (بصری) اس شخص کے بارے میں جو پچھنے لگوائے، یہ کہتے ہیں کہ اس پر صرف اپنے پچھنے کے مقامات کا دھونا ضروری ہے

Sahih BukhariHadith 170

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ مَا کَانَ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ مَا لَمْ يُحْدِثْ فَقَالَ رَجُلٌ أَعْجَمِيٌّ مَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ الصَّوْتُ يَعْنِي الضَّرْطَةَ

آدم بن ابی ایاس، ابن ابی ذئب، سعید مقبری، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ برابر نماز میں سمجھا جاتا ہے، جب تک کہ مسجد میں نماز کا انتظار کر رہا ہے، تاوقتیکہ حدث نہ کرے، ایک عجمی شخص نے کہا کہ اے ابوہریرہ! حدث کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا کہ آواز یعنی ریح۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "A person is considered in prayer as long as he is waiting for the prayer in the mosque as long as he does not do Hadath." A non-Arab man asked, "O Abii Huraira! What is Hadath?" I replied, "It is the passing of wind (from the anus) (that is one of the types of Hadath)."

Permalink

Sahih BukhariHadith 171

Narrated by 'Abbas bin Tamim

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَاابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَنْصَرِفْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا

ابوالولید، ابن عیینہ، زہری، عباد بن تمیم اپنے چچا سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ نماز فاسد نہ کر، تاوقتیکہ ریح کے نکلنے کی آواز نہ سن لے یا اس کی بدبو نہ پائے۔

Narrated 'Abbas bin Tamim: My uncle said: The Prophet said, "One should not leave his prayer unless he hears sound or smells something."

Permalink

Sahih BukhariHadith 172

Narrated by 'Ali

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُنْذِرٍ أَبِي يَعْلَی الْثَّوْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ کُنْتُ رَجُلًا مَذَّائً فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ فِيهِ الْوُضُوئُ وَرَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ

قتیبہ، جریر، اعمش، منذر، ابویعلیٰ، ثوری، محمد بن حنفیہ سے روایت ہے علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ میری منی بکثرت نکلتی تھی، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے ہوئے شرمایا اور میں نے مقداد بن اسود سے کہا، انہوں نے آپ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ منی کے نکلنے میں وضو (فرض) ہو جاتا ہے۔

Narrated 'Ali: I used to get emotional urethral discharges frequently and felt shy to ask Allah's Apostle about it. So I requested Al-Miqdad bin Al-Aswad to ask (the Prophet) about it. Al-Miqdad asked him and he replied, "One has to perform ablution (after it)."

Permalink

Sahih BukhariHadith 173

Narrated by Zaid bin Khalid

حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَطَائَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِذَا جَامَعَ وَلَمْ يُمْنِ قَالَ عُثْمَانُ يَتَوَضَّأُ کَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ وَيَغْسِلُ ذَکَرَهُ قَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ وَطَلْحَةَ وَأُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَأَمَرُوهُ بِذَلِکَ

سعد بن حفص، شیبا ن، یحیی ، ابوسلمہ، عطاء بن یسار، زید بن خالد نے عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا (کہتے ہیں) میں نے کہا کہ بتاؤ اگر کوئی شخص جماع کرے اور منی کا اخراج نہ ہو، تو عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا جس طرح نماز کے لئے وضو کرتا ہے، وضو کرلے، اور اپنے عضو خاص کو دھو ڈال، عثمان کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، زید کہتے ہیں، تو میں نے یہ مسئلہ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زبیر اور طلحہ اور ابی کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا انہوں نے بھی اس شخص کو یہی حکم دیا۔

Narrated Zaid bin Khalid: I asked 'Uthman bin 'Affan about a person who engaged in intercourse but did no discharge. 'Uthman replied, "He should perform ablution like the one for ordinary prayer but he must wash his penis." 'Uthman added, "I heard it from Allah's Apostle." I asked 'Ali Az-Zubair, Talha and Ubai bin Ka'b about it and they, too, gave the same reply. (This order was cancelled later on and taking a bath became necessary for such cases).

Permalink

Sahih BukhariHadith 174

Narrated by Abu Said Al-Khudri

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بنُ مَنْصُورٍقَالَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ذَکْوَانَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَی رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَجَائَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّنَا أَعْجَلْنَاکَ فَقَالَ نَعَمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُعْجِلْتَ أَوْ قُحِطْتَ فَعَلَيْکَ الْوُضُوئُ تَابَعَهُ وَهْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَلَمْ يَقُلْ غُنْدَرٌ وَيَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ الْوُضُوئُ

اسحاق بن منصور، نضر، شعبہ، حکم، ذکوان، ابوصالح، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری شخص کو بلوایا، جس وقت وہ آئے ہیں تو ان کے سر (سے) غسل کا (پانی) ٹپک رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شاید ہمارے بلانے سے تم جلدی چلے آئے، انہوں نے عرض کیا کہ ہاں، آپ نے فرمایا کہ جب ایسا موقعہ ہو اور کسی سبب سے انزال نہ ہو، تو تمہارے اوپر وضو (فرض) ہے، وہب نے نضر کی متابعت کی ہے، لیکن ان کی روایت میں حدثنا کے الفاظ ہیں اور غندر اور یحیی نے شعبہ سے وضو کرنے کے الفاظ روایت نہیں کئے۔

Narrated Abu Said Al-Khudri: Allah's Apostle sent for a Ansari man who came with water dropping from his head. The Prophet said, "Perhaps we have forced you to hurry up, haven't we?" The Ansari replied, "Yes." Allah's Apostle further said, "If you are forced to hurry up (during intercourse) or you do not discharge then ablution is due on you (This order was cancelled later on, i.e. one has to take a bath).

Permalink