Narrated by Ibn 'Umar
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَکَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاحِهَا قَالَ حَتَّی تَذْهَبَ عَاهَتُهُ
حجاج، شعبہ، عبداللہ بن دینار، ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل بیچنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ ان کا قابل انتفاع ہونا ظاہر نہ ہوجائے اور جب ان سے پوچھا جاتا کہ قابل انتفاع ہونا کیا چیز ہے ؟ تو کہتے کہ اس کی آفت جاتی رہے۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet had forbidden the sale of dates till they were good (ripe), and when it was asked what it meant, the Prophet said, "Till there is no danger of blight." ________________________________________
Narrated by Jabir bin 'Abdullah
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا
عبداللہ بن یوسف، لیث، خالد بن یذید، عطاء بن ابی رباح جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے منع فرمایا، جب تک کہ ان کی پختگی ظاہر نہ ہوجائے۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah : The Prophet had forbidden the sale of fruits till they were ripe (free from blight). ________________________________________
Narrated by Anas bin Malik
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّی تُزْهِيَ قَالَ حَتَّی تَحْمَارَّ
قتیبہ، مالک، حمید، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے منع فرمایا، یہاں تک کہ وہ رنگین ہوجائیں یعنی سرخی آجائے۔
Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle forbade the selling of fruits until they were ripe. The Prophet (p.b.u.h) added, "It means that they become red ." ________________________________________