TrueHadith

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

Sahih MuslimHadith 3688

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْبَذَ فِيهِ

قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، انس بن مالک، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے بارے میں منع فرمایا ہے کہ ان میں نبیذ بنائی جائے۔

Anas b. Malik reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade the preparation of Nabidh in gourd or varnished jar.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3689

و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ

عمرو ناقد، سفیان بن عیینہ، زہری، انس بن مالک، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے بارے میں منع فرمایا کہ ان میں نبیذ بنائی جائے

-

Permalink

Sahih MuslimHadith 3690

قَالَ وَأَخْبَرَهُ أَبُو سَلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّائِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاجْتَنِبُوا الْحَنَاتِمَ

ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ نہ بناؤ پھر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ تم سبز گھڑوں سے بچو۔

Abu Huraira reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: Do not prepare Nabidh in gourd or jar or in a pitcher besmeared with pitch (known as green pitcher).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3691

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ الْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ قَالَ قِيلَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ مَا الْحَنْتَمُ قَالَ الْجِرَارُ الْخُضْرُ

محمد بن حاتم، بہز، وہیب، سہیل، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغن قیر ملے ہوئے سبز گھڑوں اور کھوکھلی لکڑی کے برتنوں سے منع فرمایا ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ سے پوچھا گیا کہ حنتم کیا ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا سبز گھڑے۔

Abu Huraira reported that Allah's Apostle (may peace be upon him) forbade (the preparation of Nabidh) in varnished jar, pitcher besmeared with green pitch and hollow stump. It was said to Abu Huraira: What was that Hantama ? He said: It is green pitcher (besmeared with pitch).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3692

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ أَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالْحَنْتَمُ وَالْمَزَادَةُ الْمَجْبُوبَةُ وَلَکِنْ اشْرَبْ فِي سِقَائِکَ وَأَوْکِهِ

نصر بن علی جہضمی، نوح بن قیس بن عون، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ عبدالقیس کے وفد سے فرمایا میں تمہیں کدو کے تونبے، سبز گھڑے لکڑی کے گٹھلے، روغن کیے ہوئے برتن اور کٹے ہوئے منہ والے مشکیزے سے روکتا ہوں اور تم صرف اپنے مشکیزوں میں پیا کرو اور اس کا منہ باندھ دیا کرو۔

Abu Huraira reported that Allah's Apostle (may peace be upon him) said to the group of Abd al-Qais: I forbid you (to prepare Nabidh) in gourd and green pitcher, hollow stump and varnished jar and the waterskin having its upper end cut, but (prepare it) in your small waterskin, and tie its mouth

Permalink

Sahih MuslimHadith 3693

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ کُلُّهُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ هَذَا حَدِيثُ جَرِيرٍ وَفِي حَدِيثِ عَبْثَرٍ وَشُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

سعید بن عمرو اشعثی، عبثر، زہیر بن حرب، جریر، بشر بن خالد، محمد بن جعفر، شعبہ، اعمش، ابراہیم تیمی، حارث بن سوید، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کدو کے تو بنے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنائی جائے یہ جریر کی حدیث میں ہے اور عبثر اور شعبہ کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں سے منع فرمایا ہے۔

'Ali reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade to prepare Nabidh in gourd and varnished jar. This hadith has been narrated through another chain of transmitters with a slight variation of wording.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3694

و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ کِلَاهُمَا عَنْ جَرِيرٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُلْتُ لِلْأَسْوَدِ هَلْ سَأَلْتَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا يُکْرَهُ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَخْبِرِينِي عَمَّا نَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ قَالَتْ نَهَانَا أَهْلَ الْبَيْتِ أَنْ نَنْتَبِذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ قُلْتُ لَهُ أَمَا ذَکَرَتْ الْحَنْتَمَ وَالْجَرَّ قَالَ إِنَّمَا أُحَدِّثُکَ بِمَا سَمِعْتُ أَؤُحَدِّثُکَ مَا لَمْ أَسْمَعْ

زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، جریر، زہیر، منصور، ابراہیم، حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود سے کہا کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین سے پوچھا ہے کہ کن برتنوں میں نبیذ بنانا ناپسندیدہ ہے انہوں نے کہا ہاں میں نے عرض کیا اے ام المومنین مجھے خبر دیجئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کن برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم اہل بیت کو کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے حضرت اسود کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ آپ نے سبز گھڑے اور لکڑی کے گٹھیلے کا ذکر نہیں کیا تو سیدہ فرمانے لگیں کہ میں نے پیچھے وہی بیان کیا جو میں نے سنا ہے کیا میں آپ سے وہ بیان کروں جو میں نے نہیں سنا۔

Ibrahim reported: I said to Aswad if he had asked the Mother of the Believers (in which utensils) he (the Holy Prophet) disapproved the preparation of Nabidh. He (Aswad) said: Yes. I said: Mother of the Believers, inform me about the utensils in which Allah's Apostle forbade to prepare Nabidh. She (Hadrat 'A'isha) said: He forbade us, the members of his family, to prepare Nabidh in gourd, or varnished jar. I said to him: Do you remember green pitcher, and pitcher? He said: I narrated to you what I have heard; should I narrate to you which I did not hear?

Permalink

Sahih MuslimHadith 3695

و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

سعید بن عمرو اشعثی، عبثر، اعمش، ابرہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔

'A'isha reported that Allah's Apostle (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in gourd and varnished jar.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230677)

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی وَهُوَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَشُعْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ وَسُلَيْمَانُ وَحَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ

محمد بن حاتم، یحیی قطان، سفیان، شعبہ، منصور، سلیمان، حماد، ابراہیم، اسود، حضرت عائشة نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی حدیث کی طرح روایت نقل کی ہے۔

-

Permalink

Sahih MuslimHadith 3696

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ حَزْنٍ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ لَقِيتُ عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنْ النَّبِيذِ فَحَدَّثَتْنِي أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيذِ فَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ

شیبان بن فروخ، قاسم، ابن فضل، ثمامہ بن حزن قشیری، حضرت ثمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حزن قشیری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ملاقات کی اور ان سے نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ قبیلہ عبدالقیس کا ایک وفد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع فرمایا کہ کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز برتنوں میں نبیذ بنائی جائے۔

Thumama b. Hazn Al-Qushairi reported: I met 'A'isha and asked her (about the utensils in which) Nabidh (may be prepared). She narrated to me that a group of 'Abd al-Qais came to Allah's Apostle (may peace be upon him) and asked: Allah's Apostle (may peace be upon him) about Nabidh. He (the Holy Prophet) forbade them to prepare Nabidh in varnished jar, hollow stumps and gourd and green pitcher.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3697

و حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ

یعقوب بن ابرہیم، ابن علیہ، اسحاق بن سوید، معاذہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے اور سبز گھڑے اور لکڑی کے گٹھیلے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا۔

'A'isha reported Allah's Messenger (may peace be upon him) forbidding (the preparation of Nabidh) in varnished jar, green pitcher, gourd, and hollow stump,

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230680)

و حَدَّثَنَاه إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا أَنَّهُ جَعَلَ مَکَانَ الْمُزَفَّتِ الْمُقَيَّرَ

اسحاق بن ابراہیم، عبدالوہاب ثقفی، حضرت اسحاق بن سوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس سند کے ساتھ روایت نقل کرتے ہیں اس میں سوائے الْمُزَفَّتِ کے الْمُقَيَّرَ کا لفظ کہا ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Ishaq b. Suwaid, with a slight variation of wording.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3698

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ح و حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَفِي حَدِيثِ حَمَّادٍ جَعَلَ مَکَانَ الْمُقَيَّرِ الْمُزَفَّتِ

یحیی بن یحیی، عباد بن عباد، ابی جمرہ، ابن عباس، خلف بن ہشام، حماد بن زید، ابی جمرہ، ابن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ عبدقیس کا ایک وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ میں تمہیں کدو کے تونبے سبز گھڑے اور روغن ملے ہوئے برتنوں کے استعمال سے منع کرتا ہوں اور حماد کی حدیث میں الْمُقَيَّرَ کی جگہ الْمُزَفَّتِ کا لفظ ہے۔

Ishaq b. Suwaid reported through the same chain of transmitters but for the difference that he substituted the word "gourd" for "waterskin" (meant for preserving wine).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3699

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، شیبانی، حبیب، سعید بن جبیر، ابن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے سبز گھڑے ، روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔

Ibn 'Abbas reported that there came to Allah's Messenger (may peace be upon him) a group of people from the tribe of 'Abd al-Qais. Allah's Messenger (may peace be upon him) said to them: I forbid you to prepare Nabidh in gourd, in pitcher besmeared with pitch, in hollow stump and in waterskin (meant for preserving wine). In the hadith transmitted on the authority of Hammad the word "gourd" has been used in place of "waterskin".

Permalink

Sahih MuslimHadith 3700

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَأَنْ يُخْلَطَ الْبَلَحُ بِالزَّهْوِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن فضیل، حبیب بن ابی عمرو، سعید بن جبیر، ابن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے سبز گھڑے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے اور کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے۔

Ibn 'Abbas reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade the (preparation of Nabidh) in gourd in pitcher besmeared with pitch, in varnished jar, and in hollow stumps.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3701

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَحْيَی الْبَهْرَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي عُمَرَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ

محمد بن مثنی، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، یحیی، ابی عمربہرانی، ابن محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، یحیی بن ابی عمر، ابن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ گھڑوں میں نبیذ بنائی جائے۔

Ibn Abbas reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade, the preparation of Nabidh in gourd, in varnished jar, hollow stump and from mixing up ripe dates with nearly ripe dates.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3702

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ التَّيْمِيِّ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْجَرِّ أَنْ يُنْبَذَ فِيهِ

یحیی بن یحیی، یزید بن زریع تیمی، یحیی بن ایوب، ابن علیہ، سلیمان تیمی، ابونضرہ، ابوسعید، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ گھڑوں میں نبیذ بنائی جائے۔

Abu Sa'id reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3703

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ

یحیی بن ایوب، ابن علیہ، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، ابی نضرہ، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے کدو کے تونبے سبز گھڑے روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرمایا ہے۔

Abu Sa'id Khudri reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in gourd, in pitcher besmeared with green pitch, in hollow stump and in varnished jar.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230687)

و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يُنْتَبَذَ فَذَکَرَ مِثْلَهُ

محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس سند کے ساتھ روایت کیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے پھر مذکورہ حدیث کی طرح ذکر کیا۔

This hadith has been reported on the authority of Qatada with the same chain of transmitters that Allah's Apostle (may peace be upon him) forbade (the preparation of) Nabidh, the rest of the hadith is the same.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3704

و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ فِي الْحَنْتَمَةِ وَالدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ

نصر بن علی جہضمی، مثنی، ابن سعید، ابی متوکل، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز گھڑے اور کدو کے تونبے اور لکڑی کے گھٹیلے میں پینے سے منع فرمایا ہے۔

Abu Sa'id reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade drinking in green pitcher, in gourd and in the hollow stump.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3705

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ أَشْهَدُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، سریج بن یونس، ابوبکر، مروان بن معاویہ، منصور بن حیان، سعید بن جبیر، علی بن عمرو، ابن عباس، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ پر گواہی دیتا ہوں کہ ان دونوں حضرات نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے، سبز گھڑے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے کو استعمال سے منع فرمایا ہے۔

Sa'id b. Jubair reported: I bear testimony to the fact that Ibn 'Umar and Ibn 'Abbas testified to the fact that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in gourd in vessel besmeared with pitch and hollow stump.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3706

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ حَکِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ ابْنُ عُمَرَ قَالَ وَمَا يَقُولُ قُلْتُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَقَالَ صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَقُلْتُ وَأَيُّ شَيْئٍ نَبِيذُ الْجَرِّ فَقَالَ کُلُّ شَيْئٍ يُصْنَعُ مِنْ الْمَدَرِ

شیبان بن فروخ، جریر، ابن حازم، یعلی بن حکیم، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کیا فرماتے ہیں میں نے عرض کیا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے تو انہوں نے فرمایا حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سچ فرمایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے تو میں نے عرض کیا گھڑے کی نبیذ کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ جو چیز مٹی سے بنائی جائے۔

Sa'id b. Jubair reported: I asked Ibn 'Umar about (the preparation of) Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), whereupon he said that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade the (preparation of) Nabidh in green pitcher (besmeared with pitch). I then came to Ibn Abbas and said: Do you hear what Ibn 'Umar has said? Thereupon he said: What does he say? I said: He stated that Allah's Messenger (may peace be upon him) has forbidden the (preparation of) Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), whereupon he said: Ibn 'Umar has told the truth. Allah's Messenger (may peace be upon him) declared unlawful the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch). I said: What is this thing, the Nabidh of a pitcher (Nabidh prepared in a pitcher)? Thereupon, he said: Everything that is prepared in earthen pitcher.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3707

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ فَسَأَلْتُ مَاذَا قَالَ قَالُوا نَهَی أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

یحیی بن یحیی، مالک، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جہاد کے موقع پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بھی آپ کی طرف چل پڑا لیکن میرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچے سے پہلے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ختم کر چکے تھے میں نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے لوگوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے تونبے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

Ibn 'Umar reported: Allah's Messenger (may peace be upon him) addressed people in one of his expeditions. Ibn 'Umar said: I went forward to him but he went away before I reached him. I asked (the people present there): What did he say? They said that he (the Holy Prophet) had forbidden the preparation of Nabidh in gourd and varnished jar.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230692)

و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَابْنُ رُمْحٍ عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ الثَّقَفِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ ح و حَدَّثَنِي هَارُونُ الْأَيْلِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ کُلُّ هَؤُلَائِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِکٍ وَلَمْ يَذْکُرُوا فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ إِلَّا مَالِکٌ وَأُسَامَةُ

قتیبہ، ابن رمح، لیث بن سعد، ابوربیع، ابوکامل، حماد زہری، ابن حرب، اسماعیل، ایوب، ابن نمیر، ابی عبید اللہ، ابن مثنی، ابن ابی عمر ثقفی، یحیی بن سعید، محمد ان ساری سندوں کے ساتھ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مالک کی حدیث کی طرح روایت منقول ہے اور اس میں سوائے مالک اور اسامہ کے جہاد کا ذکر کسی نے نہیں کیا

This hadith has been reported on the authority of Ibn 'Umar with different chains of transmitters but they have not mentioned: "In one of his expeditions" except Malik and Usama.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3708

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ فَقَالَ قَدْ زَعَمُوا ذَاکَ قُلْتُ أَنَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَدْ زَعَمُوا ذَاکَ

یحیی بن یحیی، حماد بن زید، ثابت، ابن عمر، حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ نے فرمایا لوگ یہی خیال کرتے ہیں پھر میں نے عرض کیا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا لوگ یہی خیال کرتے ہیں۔

Thabit reported: I said to Ibn 'Umar that Allah's Messenger (may peace be upon him) had forbidden the preparation of Nabidh in the green pitcher (besmeared with pitch). He said: This is what they stated. I said: Did Allah's Messenger (may peace be upon him) forbid this? He said: They said so.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3709

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ أَنَهَی نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ نَعَمْ ثُمَّ قَالَ طَاوُسٌ وَاللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْهُ

یحیی بن ایوب، ابن علیہ، سلیمان تیمی، طاؤس، ابن عمر، حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ کیا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے انہوں نے فرمایا ہاں پھر طاؤس کہنے لگے اللہ کی قسم میں نے یہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ہے۔

A person asked Ibn 'Umar if the Apostle of Allah (may peace be upon him) forbade the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch). He said: Yes. Then Tawus said: By Allah, I heard it from him.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3710

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا جَائَهُ فَقَالَ أَنَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْبَذَ فِي الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ قَالَ نَعَمْ

محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، ابن طاؤس، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور اس نے کہا کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور تونبے کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہاں۔

Ibn 'Umar reported that a person came to him and said: Did Allah's Apostle (may peace be upon him) forbid the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch and) in varnished jar? He said: Yes.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3711

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ

محمد بن حاتم، بہز، وہیب، عبداللہ بن طاؤس، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور تونبے کے استعمال سے منع فرمایا (خاص گھڑا جو شراب کے لیے استعمال ہوتا ہے اس سے منع فرمایا)

Ibn 'Umar reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch) and in varnished jar.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3712

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُا کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَجَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ أَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ نَعَمْ

عمرو بن ناقد، سفیان بن عیینہ، ابراہیم بن میسر، طاؤس، حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور تونبے اور لکڑی کے برتنوں میں نبیذ سے منع فرمایا ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہاں۔

Ibrahim b. Maisarah reported that he heard Tawus as saying: I was sitting with Ibn 'Umar when a man came to him, and said: Did Allah's Messenger (may peace be upon him) forbid the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar and in gourd? Thereupon he said: Yes.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3713

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ سَمِعْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، محارب بن دثار، ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز گھڑے، کدو کے تونبے اور لکڑی کے گٹھیلے کے برتنوں کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے راوی محارب بن دثار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ بار بار سنا ہے۔

Muharib b. Dithar reported: I heard Ibn 'Umar say: Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation of Nabidh) in a pitcher besmeared with pitch, in gourd, in varnished jar. He said, I heard it from him more than once.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230699)

و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ قَالَ وَأُرَاهُ قَالَ وَالنَّقِيرِ

سعید بن عمرو اشعثی، عبثر، شیبانی، محارب بن دثار، ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح حدیث روایت کی ہے اور اس میں روغن قیر ملے ہوئے برتن کا بھی ذکر کیا۔

Muharib b. Dithar reported a hadith like this on the authority of Ibn 'Umar through a different chain of transmitters. He (the narrator) said: I think he also made a mention of hollow stump.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3714

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ انْتَبِذُوا فِي الْأَسْقِيَةِ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عقبہ بن حریث، ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور تونبے اور لکڑی کے گٹھیلے کے برتنوں کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم مشکیزوں میں نبیذ بناؤ۔

'Uqba b. Huraith said: I heard Ibn 'Umar saying: The Messenger of Allah (may peace be upon him) forbade (the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar, and in gourd, and he said: Prepare Nabidh in small waterskins.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3715

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَبَلَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمَةِ فَقُلْتُ مَا الْحَنْتَمَةُ قَالَ الْجَرَّةُ

محمد بن مثنی، محارب بن جعفر، شعبہ، جبلہ، ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتمہ کے استعمال سے منع فرمایا میں نے عرض کیا حنتمہ کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سبز گھڑا۔

Jabalah reported: I heard Ibn 'Umar narrating that Allah's messenger (may peace be upon him) had forbidden (the preparation of Nabidh) in the pitcher besmeared with pitch. I said to him: What is Huntama? He said: It is a pitcher (besmeared with pitch).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3716

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدَّثَنِي زَاذَانُ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ حَدِّثْنِي بِمَا نَهَی عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَشْرِبَةِ بِلُغَتِکَ وَفَسِّرْهُ لِي بِلُغَتِنَا فَإِنَّ لَکُمْ لُغَةً سِوَی لُغَتِنَا فَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمِ وَهِيَ الْجَرَّةُ وَعَنْ الدُّبَّائِ وَهِيَ الْقَرْعَةُ وَعَنْ الْمُزَفَّتِ وَهُوَ الْمُقَيَّرُ وَعَنْ النَّقِيرِ وَهِيَ النَّخْلَةُ تُنْسَحُ نَسْحًا وَتُنْقَرُ نَقْرًا وَأَمَرَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الْأَسْقِيَةِ

عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عمرو بن مرہ، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے شراب کے ان برتنوں کے بارے میں بیان فرمائیں کہ جن کے استعمال سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور اپنی لغت میں بیان کرو اور پھر مجھے میری زبان میں سمجھاؤ کیونکہ تمہاری زبان اور ہماری زبان علیحدہ علیحدہ ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم سے منع فرمایا ہے اور حنتم وہ سبز گھڑا ہے اور دباء سے منع فرمایا اور وہ تونبا ہے اور مزفت سے منع فرمایا اور وہ کھجور کی لکڑی ہے اسے کرید کر برتن بنایا جاتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں میں نبیذ بنانے کا حکم فرمایا۔

Zadhan reported: I said to Ibn 'Umar: Tell me in your own language and then explain it to me in any language because your language is different from our language (about the vessels) in which Allah's Apostle (may peace be upon him) has forbidden (us) to drink. He said: Allah's Messenger (may peace be upon him) has forbidden (the preparation) of Nabidh in Hantama and that is a pitcher (besmeared with pitch), in gourd and that is pumpkin, in the varnished jar, in hollow stump and in wooden vessels. This Naqir is the wood of date-palm from which the vessel is fashioned out or hollowed out, but he commanded us to prepare Nabidh in waterskins.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1230703)

و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن مثنی، ابن بشار، ابوداؤد، حضرت شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی سند کے ساتھ روایت منقول ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3717

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُا سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ عِنْدَ هَذَا الْمِنْبَرِ وَأَشَارَ إِلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فَنَهَاهُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ وَالْمُزَفَّتِ وَظَنَنَّا أَنَّهُ نَسِيَهُ فَقَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ يَوْمَئِذٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَقَدْ کَانَ يَکْرَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، عبدالخالق بن سلمہ، سعید بن مسیب، عبداللہ بن عمر، حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا اور وہ منبر کی طرف اشارہ کر رہے تھے کہ قبیلہ عبدقیس کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے برتنوں کے استعمال کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں تونبے اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز گھڑے کے استعمال سے منع فرمایا تو میں نے ان سے کہا اے ابومحمد اور مزفت سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور ہمارا خیال تھا کہ وہ اس لفظ کو بھول گئے انہوں نے کہا میں نے اس دن تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ لفظ نہیں سنا لیکن وہ ناپسند سمجھتے تھے۔

Sa'id b. Musayyib reported: I heard 'Abdullah b 'Umar saying this near the pulpit while pointing towards the pulpit of Allah's Messenger (may peace be upon him): A group of the tribe of 'Abd al-Qais came to Allah's Messenger (may peace be upon him) and asked him about (vessels) which might be used for preparing Nabidh and drinking in them. He (the Holy Prophet) forbade them (to use) gourd, hollow stump, vessel besmeared with pitch. I said to him: Abu Muhammad, (what about) varnished jar? and we think he had forgotten to mention the word 'varnished jar". Thereupon he said: I did not hear it from him on that day, i. e. from 'Abdullah b. 'Umar, and he hated that (i. e. preparation of Nabidh in gourd).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3718

و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ النَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالدُّبَّائِ

احمد بن یونس، زہیر، ابوزبیر، یحیی بن یحیی، ابوخیثمہ، ابوزبیر، جابر، ابن عمر، حضرت جابر اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکڑی کے گٹھیلے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں اور کدو کے تونبے سے منع فرمایا ہے۔

It is reported on the authority of Jabir and Ibn Umar that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in hollow stump and varnished jar and gourd.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3719

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھڑے اور روغن ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرما رہے تھے۔

Jabir b. 'Abdullah reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in green pitcher, in varnished jar, in hollow stump, and when Allah's Messenger (may peace be upon him) did not find anything to prepare Nabidh in that (i. e. waterskin), it was prepared for him in a big bowl made of stone.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3720

قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ وَسَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُنْتَبَذُ لَهُ فِيهِ نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ

ابوزبیر، جابر بن عبد اللہ، حضرت ابوزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور روغنی برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرمایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبیذ بنانے کے لئے جب کوئی برتن نہیں ملتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے بڑے بڑے برتن میں نبیذ بنایا جاتا تھا۔

This hadith is reported on the authority of Jabir b. Abdullah that Nabidh was prepared for him in a big bowl of stone.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3721

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُنْبَذُ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ

یحیی بن یحیی، ابوعوانہ، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے بڑے پیالے میں نبیذ بنایا جاتا تھا۔

Jabir reported that Nabidh was prepared for Allah's Messenger (may peace be upon him) in a waterskin, but if they did not find waterskin it was prepared in a big bowl of stone. One of the persons and I had heard from Abu Zubair that it was Biram (a vessel made of stone).

Permalink

Sahih MuslimHadith 3722

و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ يُنْتَبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَائٍ فَإِذَا لَمْ يَجِدُوا سِقَائً نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَنَا أَسْمَعُ لِأَبِي الزُّبَيْرِ مِنْ بِرَامٍ قَالَ مِنْ بِرَامٍ

احمد بن یونس، زہیر، ابوزبیر، یحیی بن یحیی، ابوخیثمہ، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشکیزے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی اور جب کبھی مشکیزہ نہ ملتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے پیالے میں نبیذ بنائی جاتی تھی لوگوں میں سے کسی نے کہا میں نے حضرت ابوزبیر سے سنا کہ وہ برتن پتھر کا تھا۔

-

Permalink

Sahih MuslimHadith 3723

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ عَنْ أَبِي سِنَانٍ و قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا ضِرَارُ بْنُ مُرَّةَ أَبُو سِنَانٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَيْتُکُمْ عَنْ النَّبِيذِ إِلَّا فِي سِقَائٍ فَاشْرَبُوا فِي الْأَسْقِيَةِ کُلِّهَا وَلَا تَشْرَبُوا مُسْکِرًا

ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن مثنی، محمد بن فضیل، ابوبکر، ابی سنان، ابن مثنی، ضرار بن مرہ، محارب، ابن بریدہ، محمد بن عبداللہ بن نمیر، محمد بن فضیل، ضرار بن مرہ، ابوسنان، محارب بن دثار، حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تمہیں سوائے مشکیزوں کے دوسرے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا تو اب سب برتنوں میں پیو لیکن نشہ والی چیز نہ پیو۔

'Abdullah b. Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: I had forbidden you from the preparation of Nabidh except in a waterskin. But now you may drink in all vessels, but do not drink what is intoxicant.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3724

و حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا ضَحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَهَيْتُکُمْ عَنْ الظُّرُوفِ وَإِنَّ الظُّرُوفَ أَوْ ظَرْفًا لَا يُحِلُّ شَيْئًا وَلَا يُحَرِّمُهُ وَکُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ

حجاج بن شاعر، ضحاک بن مخلد، سفیان، علقمہ، حضرت ابن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں برتنوں میں پینے سے منع کرتا تھا مگر برتنوں میں حلال یا حرام نہیں ہوتی اور باقی ہر نشہ پیدا کرنے والی چیز حرام ہے۔

Ibn Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: I had forbidden you (from the preparation of Nabidh) and drinking it in certain vessels, (but now you may do so if you like) for it is not vessels or a vessel that makes a thing lawful or unlawful. It is every intoxicant that is unlawful.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3725

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُنْتُ نَهَيْتُکُمْ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فِي ظُرُوفِ الْأَدَمِ فَاشْرَبُوا فِي کُلِّ وِعَائٍ غَيْرَ أَنْ لَا تَشْرَبُوا مُسْکِرًا

ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، معرف بن واصل، محارب بن دثار، حضرت ابن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تمہیں چمڑے کے برتنوں میں پینے سے منع کیا تھا تو ہر ایک برتن میں پیو لیکن نشہ پیدا کرنے والی چیز ہرگز نہ پیو۔

Ibn Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger (may Peace be upon him) as saying: I had forbidden you from the drinking (and preparation of) Nabidh in the vessels made out of leather, but (now) you may drink in all vessels, but you do not drink an intoxicant.

Permalink

Sahih MuslimHadith 3726

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي عِيَاضٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ لَمَّا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيذِ فِي الْأَوْعِيَةِ قَالُوا لَيْسَ کُلُّ النَّاسِ يَجِدُ فَأَرْخَصَ لَهُمْ فِي الْجَرِّ غَيْرِ الْمُزَفَّتِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن ابی عمر، سفیان، سلیمان احول، مجاہد، ابی عیاض، عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرما دیا تو صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ہر آدمی کے پاس چمڑے کا مشکیزہ نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے اس گھڑے کو جس میں روغن قیر ملا ہوا نہ ہو اس کی اجازت عطا فرمائی۔

'Abdullah b. 'Amr reported that when Allah's Messenger (may peace be upon him) forbade (the preparation) of Nabidh in vessels, they said all the people cannot (afford to have) them. He (the Holy Prophet) then granted them permission (to prepare) Nabidh in a green pitcher, but not in those besmeared with pitch.

Permalink