TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 3720 · Explanation of Drinks

Sahih MuslimHadith 3720

قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ وَسَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُنْتَبَذُ لَهُ فِيهِ نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ

ابوزبیر، جابر بن عبد اللہ، حضرت ابوزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور روغنی برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرمایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبیذ بنانے کے لئے جب کوئی برتن نہیں ملتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پتھر کے بڑے بڑے برتن میں نبیذ بنایا جاتا تھا۔

This hadith is reported on the authority of Jabir b. Abdullah that Nabidh was prepared for him in a big bowl of stone.

Permalink

See the full chapter: روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں