TrueHadith

بیمار کی بار بار عیادت کرنا

Sunan Abu DawoodHadith 2695

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا أُصِيبَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاهُ رَجُلٌ فِي الْأَکْحَلِ فَضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ

عثمان بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جنگ خندق کے دن ایک شخص نے سعد بن معاذ کے ہاتھ پر ایک تیر مارا جو ان کی رگ میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے مسجد میں ایک خیمہ لگوایا تاکہ ان کی قریب سے عیادت کر سکیں۔

-

Permalink