Sunan Abu Dawood — Hadith 2693
Narrated by Anas ibn Malik
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحِ بْنِ خُلَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ الْوَاسِطِيُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سَبْعِينَ خَرِيفًا قُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ وَمَا الْخَرِيفُ قَالَ الْعَامُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَالَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ الْبَصْرِيُّونَ مِنْهُ الْعِيَادَةُ وَهُوَ مُتَوَضِّئٌ
محمد بن عوف، ربیع بن روح بن خلید، محمد بن خالد، فضل بن دلہم، ثابت، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے تمام آداب و شرائط کے ساتھ وضو کیا اور محض اجرو ثواب کی خاطر اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کی تو وہ دوزخ سے ستر خریف کے برابر کر دیا جاتا ہے۔ اس حدیث کے راوی ثابت کہتے ہیں کہ میں نے ابوحمزہ (یعنی حضرت انس بن مالک) سے پوچھا کہ خریف کس کو کہتے ہیں تو انھوں نے کہا سال کو۔ ابوداؤد کہتے ہیں اہل بصرہ جن روایات میں متفرد ہیں ان میں ایک حالت وضو میں عیادت والی روایت بھی ہے۔ (یعنی ان کے علاوہ دوسرے رواة نے یہ شرط روایت نہیں کی۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone performs ablution well and pays a sick-visit to his brother Muslim seeking his reward from Allah, he will be removed a distance of sixty years (kharif) from Hell. I asked: What is kharif, AbuHamzah? He replied: A year.