Sunan Abu Dawood — Hadith 2832
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ السَّامِيُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي الصَّائِغَ عَنْ عَطَائٍ فِي اللَّغْوِ فِي الْيَمِينِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هُوَ کَلَامُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ کَلَّا وَاللَّهِ وَبَلَی وَاللَّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد کَانَ إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ رَجُلًا صَالِحًا قَتَلَهُ أَبُو مُسْلِمٍ بِعَرَنْدَسَ قَالَ وَکَانَ إِذَا رَفَعَ الْمِطْرَقَةَ فَسَمِعَ النِّدَائَ سَيَّبَهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ مَوْقُوفًا عَلَی عَائِشَةَ وَکَذَلِکَ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ وَعَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَمَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ وَکُلُّهُمْ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَةَ مَوْقُوفًا
حمید بن مسعدہ، حسان، ابراہیم، حضرت عطاء نے یمین لغو کی تعریف حضرت عائشہ سے روایت کی ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یمین لغو آدمی کا وہ کلام ہے جو وہ اپنے گھر میں (تکیہ کلام کے طور پر) بولتا رہتا ہے مثلا ہاں بخدا نہیں بخدا۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابراہیم سنار کو ابومسلم نے فرندس میں قتل کیا تھا اور ابراہیم کی حالت یہ تھی کہ اگر ہتھوڑی ہوئی ہے اور اذان کی آواز آ گئی تو مارنے سے پہلے اسے چھوڑ دیتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کو داؤد بن ابی الفرات نے ابراہیم سے حضرت عائشہ پر موقوف کیا ہے۔ اسی طرح زہری عبدالملک بن ابی سلمہ اور مالک بن مغول ان سب حضرات نے عطاء کی سند سے حضرت عائشہ پر موقوف کیا ہے۔
-