Sunan Abu Dawood — Hadith 2065
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَی أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَلَی أَبِيهِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَرَّبَ إِلَيْهِمَا طَعَامًا فَقَالَ کُلْ فَقَالَ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ عَمْرٌو کُلْ فَهَذِهِ الْأَيَّامُ الَّتِي کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِإِفْطَارِهَا وَيَنْهَانَا عَنْ صِيَامِهَا قَالَ مَالِکٌ وَهِيَ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، یزید بن ہاد، حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ کے آزاد کردہ غلام حضرت ابومرہ رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ میں عبداللہ بن عمرو کے ساتھ انکے والد عمرو بن عاص کے پاس گیا انھوں نے عبداللہ کی طرف کھانا بڑھایا اور فرمایا کھاؤ حضرت عبداللہ نے کہا میں روزہ سے ہوں اس پر عمرو بن عاص نے کہا کھاؤ کیونکہ یہ ایسے دن ہیں جن میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو افطار کا حکم دیا اور روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ امام مالک نے کہا ان دنوں سے مراد ایام تشریق ہیں۔
-