TrueHadith

جانور کا مثلہ کرنے کی ممانعت

Sunan DarimiHadith 1891

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي الْمِنْهَالُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَإِذَا غِلْمَةٌ يَرْمُونَ دَجَاجَةً فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ مَنْ فَعَلَ هَذَا فَتَفَرَّقُوا فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ يُمَثِّلُ بِالْحَيَوَانِ

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مدینہ کی ایک گلی سے گزر رہا تھا کہ وہاں کچھ لوگ ایک مرغی پر تیر اندازی کر رہے تھے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے غصے سے دریافت کیا یہ کون ایسا کررہا ہے وہ بچے بکھر گئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو جانور کا مثلہ کرے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1892

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ تِعْلَى عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَبْرِ الدَّابَّةِ قَالَ أَبُو أَيُّوبَ لَوْ كَانَتْ دَجَاجَةً مَا صَبَرْتُهَا

حضرت ابوایوب انصاری بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور پر نشانہ بازی کرنے سے منع کیا ہے۔ حضرت ابوایوب انصاری فرماتے ہیں اگر کوئی مرغی بھی ہو تو میں اس پر بھی نشانہ بازی نہ کروں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1893

حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ نَهَى عَنْ الْمُجَثَّمَةِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد الْمُجَثَّمَةُ الْمَصْبُورَةُ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجثمہ سے منع کیا ہے۔ امام دارمی فرماتے ہیں فرماتے ہیں مجثمہ سے مراد یہ ہے کہ کسی جاندار چیز پر نشانہ بازی کی جائے۔

-

Permalink