Sunan Darimi — Hadith 1894
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ قَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِاللَّحْمِ لَا نَدْرِي أَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا فَقَالَ سَمُّوا أَنْتُمْ وَكُلُوا وَكَانُوا حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کچھ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ہم لوگ کسی جگہ کوئی گوشت پاتے ہیں اس کے بارے میں یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم بسم اللہ پڑھ کر اسے کھا لیا کرو راوی بیان کرتے ہیں یہ زمانہ جاہلیت کے قریب کا واقعہ ہے۔
-