TrueHadith

شوہر، ماں، باپ، اور بیوی اور ماں باپ کی وراثت کا حکم۔

Sunan DarimiHadith 2740

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ كَانَ عُمَرُ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا وَجَدْنَاهُ سَهْلًا وَإِنَّهُ قَالَ فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ لِلزَّوْجِ النِّصْفُ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ

حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں حضرت عمر ہمارے لیے جو راستہ مقرر کر دیتے تھے ہم اسے آسان پاتے تھے شوہر اور ماں باپ کی وراثت کے مسئلے میں حضرت عمر نے یہ حکم دیا ہے شوہر کو نصف حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والے مال کاتہائی حصہ مرحوم عورت کی ماں کو ملے گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2741

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرِّشْكُ قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ امْرَأَتَهُ وَأَبَوَيْهِ فَقَالَ قَسَّمَهَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ مِنْ أَرْبَعَةٍ

یزید رشک بیان کرتے ہیں میں نے سعید بن مسیب سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو پسماندگان میں ایک بیوی اور ماں کو چھوڑے انہوں نے جواب دیا حضرت زید بن ثابت نے اس کی وراثت چار حصوں میں تقسیم کی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2742

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ

ابومہلب بیان کرتے ہیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مرحوم شخص کی بیوی اور ماں باپ کی وراثت کے بارے میں فرمایا ہے کہ بیوی کو چوتھائی حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والے مال کا تہائی حصہ مرحوم شخص کی ماں کو ملے گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2743

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ قَالَ لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ سَهْمٌ مِنْ أَرْبَعَةٍ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ سَهْمٌ وَلِلْأَبِ سَهْمَانِ أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّهُ سَأَلَ الْحَارِثَ الْأَعْوَرَ عَنْ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُثْمَانَ

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں بیوی کو چوتھائی حصہ ملے گا اور یہ چار حصوں میں سے ایک حصہ ہوگا اور باقی بچ جانے والے مال سے ایک تہائی حصہ یعنی ایک حصہ مرحوم کی ماں کو ملے گا اور دو حصے مرحوم کے باپ کو ملیں گے۔ عمیر بن سعید بیان کرتے ہیں انہوں نے حارث اعور سے ایسی عورت کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا جس کے ماں باپ موجود ہوں دونوں نے حضرت عثمان غنی کے فرمان کے مطابق جواب دیا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2744

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ فِي امْرَأَةٍ تَرَكَتْ زَوْجَهَا وَأَبَوَيْهَا لِلزَّوْجِ النِّصْفُ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ

حضرت زید بن ثابت لیثی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے پسماندگان میں شوہر اور والدین چھوڑے ہوں اس کے شوہر کا نصف حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والے تہائی مال کاتہائی حصہ اس کی ماں کو ملے گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2745

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلِيٍّ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ قَالَ مِنْ أَرْبَعَةٍ لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأَبِ

پسماندگان میں بیوی اور ماں باپ کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں یہ تقسیم چار حصوں سے ہوگی بیوی کوچوتھائی حصہ ملے گا اور بقیہ مال کا تہائی حصہ ماں کو ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال باپ کو ملے گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2746

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ عُمَرُ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا اتَّبَعْنَاهُ فِيهِ وَجَدْنَاهُ سَهْلًا وَإِنَّهُ قَضَى فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ مِنْ أَرْبَعَةٍ فَأَعْطَى الْمَرْأَةَ الرُّبُعَ وَالْأُمَّ ثُلُثَ مَا بَقِيَ وَالْأَبَ سَهْمَيْنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عِيسَى عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ مِثْلَ ذَلِكَ

حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں حضرت عمر جب ہمارے لیے کوئی راستہ طے کر دیتے تھے توجب ہم اس کی پیروی کرتے تو ہم اسے آسان پاتے تھے۔ کسی مرحوم شخص کی بیوی اور ماں باپ کے بارے میں حضرت عمر نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ اس کی بیوی کو چوتھائی حصہ دیا جائے گا اور باقی بچ جانے والے مال کا تہائی حصہ ماں کو دیا جائے گا جبکہ باپ کو دو حصے ملیں گے۔ حضرت زید بن ثابت سے بھی اسی کی مانند منقول ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2747

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ يَقُولُ مَا كَانَ اللَّهُ لِيَرَانِي أَنْ أُفَضِّلَ أُمًّا عَلَى أَبٍ

حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ میرے ذہن میں یہ بات ڈال نہیں سکتا کہ میں ماں کو باپ پر فضیلت دوں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2748

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ أَرْسَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَتَجِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ لِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ فَقَالَ زَيْدٌ إِنَّمَا أَنْتَ رَجُلٌ تَقُولُ بِرَأْيِكَ وَأَنَا رَجُلٌ أَقُولُ بِرَأْيِي

عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت زید بن ثابت کی خدمت میں یہ پیغام بھیجا کہ کیا آپ اللہ کی کتاب میں یہ حکم پاتے ہیں کہ ماں کو باقی بچ جانے والے مال کا تیسرا حصہ ملے گا تو حضرت زید نے جواب دیا آپ اپنی رائے کے مطابق فتوی دیتے ہیں اور میں اپنی رائے کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2749

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ وَحَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا قَالَا فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ لِلزَّوْجِ النِّصْفُ وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ جَمِيعِ الْمَالِ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأَبِ

عطاء اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ شوہر اور ماں باپ کے بارے میں یہ فرماتے ہیں کہ شوہر کو کل کانصف حصہ ملے گا اور جبکہ ماں کو کل کا تہائی حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا حصہ مرحوم عورت کے باپ کو ملے گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2750

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ لِلْأُمِّ ثُلُثُ جَمِيعِ الْمَالِ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ وَفِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ

حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں اگر کوئی مرد فوت ہو جائے اور پسماندگان میں اس کی بیوی اور ماں باپ ہوں تو ماں کو پورے مال کاتہائی حصہ ملے گا اور اسی طرح عورت فوت ہو جائے اور پسماندگان میں شوہر اور ماں باپ ہوں تو اس کی ماں کو پورے مال کا تہائی حصہ ملے گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 2751

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْفُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ خَالَفَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَهْلَ الْقِبْلَةِ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ جَعَلَ لِلْأُمِّ الثُّلُثَ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ

ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں مرحوم شخص کی بیوی اور ماں باپ کے مسئلے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے تمام اہل اسلام سے برعکس رائے بیان کی ہے انہوں نے پورے مال کا تہائی حصہ والد کے لیے مقرر کیا ہے۔

-

Permalink