Jami' Tirmidhi — Hadith 3448
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ وَإِنَّمَا يُرْوَی هَذَا عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَذَا أَصَحُّ وَمُؤَمَّلٌ غَلِطَ فِيهِ فَقَالَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ وَلَا يُتَابَعُ فِيهِ
محمود بن غیلان، مؤمل، حماد بن سلمہ، انس بن مالک رضی اللہ عنہ محمود بن غیلان اس حدیث کو مؤمل سے وہ حماد بن سلمہ سے وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لویَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ پڑھتے رہا کرو۔ یہ حدیث غریب اور غیر محفوظ رہے۔ حماد بن سلمہ سے بھی حمید کے حوالے سے حسن بصری سے مرفوعا منقول ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔ مؤمل نے اس میں غلطی کی ہے وہ حمید کے واسطے سے انس سے روایت کرتے ہیں۔ ان کا کوئی متابع نہیں۔
Sayyidina Anas reported that the Prophet said, “Hold fast to ‘0 the Lord of Majesty and Benevolence!”