TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 3830 · Statement on Merits

Jami' TirmidhiHadith 3830

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُکُمْ خَيْرُکُمْ لِأَهْلِهِ وَأَنَا خَيْرُکُمْ لِأَهْلِي وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُکُمْ فَدَعُوهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ مَا أَقَلَّ مَنْ رَوَاهُ عَنْ الثَّوْرِيِّ وَرُوِيَ هَذَا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا

محمد بن یحیی، محمد بن یوسف، سفیان، ہشام بن عروة، عروة، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کیلئے بہتر ہے اور میں تم سے سب سے اپنے گھر والوں کیلئے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے چھوڑ دو یعنی اس کی برائی سے یاد نہ کرو۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اور ہشام بن عورہ سے بھی ان کے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرسلاً منقول ہے۔

Savyidah Ayshah (RA) narrated: Allah’s Messenger said, “The best of you is the best among you to his family and I am the best among you to my family. And when one of you dies, do not speak ill of him.”

Permalink

See the full chapter: باب ازواج مطہرات کی فضیلت کے بارے میں