TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 42 · Purity Narrated from the Messenger of Allah (PBUH)

Jami' TirmidhiHadith 42

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ وَعَائِشَةَ وَالرُّبَيِّعِ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي أُمَامَةَ وَأَبِي رَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْروٍ وَمُعَاوِيَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَجَابِرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَأُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَلِيٍّ أَحْسَنُ شَيْئٍ فِي هَذَا الْبَابِ وَأَصَحُّ لِأَنَّهُ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ عَلِيٍّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْوُضُوئَ يُجْزِئُ مَرَّةً مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ أَفْضَلُ وَأَفْضَلُهُ ثَلَاثٌ وَلَيْسَ بَعْدَهُ شَيْئٌ و قَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ لَا آمَنُ إِذَا زَادَ فِي الْوُضُوئِ عَلَی الثَّلَاثِ أَنْ يَأْثَمَ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ لَا يَزِيدُ عَلَی الثَّلَاثِ إِلَّا رَجُلٌ مُبْتَلًی

محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، ابواسحاق، ابوحیہ، علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعضائے وضو کو تین تین مرتبہ دھویا اس باب میں حضرت عثمان ربیع ابن عمر عائشہ ابی امامہ ابورافع عبداللہ بن عمرو معاویہ ابوہریرہ جابر عبداللہ بن زید اور ابی بن کعب سے بھی روایات منقول ہیں ابوعیسی کہتے ہیں اس باب میں علی کی حدیث احسن اصح حدیث ہے اور عموما اہل علم کا اس پر عمل ہے کہ اعضائے وضو کا ایک ایک مرتبہ دھونا کافی ہے دو دو مرتبہ بہتر ہے تین تین مرتبہ زیادہ افضل ہے اس سے زائدہ نہیں یہاں تک کہ ابن مبارک کہتے ہیں کہ ڈر ہے کہ تین مرتبہ سے زیادہ دھونے سے گہنگار ہو جائے امام احمد اور اسحاق کہتے ہیں کہ تین مرتبہ سے زیادہ وہی دھوئے گا جو وہم میں مبتلا ہو۔

Sayyidina Ali (RA) said that the Prophet washed each limb during ablution three times.

Permalink

See the full chapter: وضو کے اعضاء کو تین تین مرتبہ دھونا