TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 824 · Explanation of Hajj

Jami' TirmidhiHadith 824

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا رَمَی الْجِمَارَ مَشَی إِلَيْهَا ذَاهِبًا وَرَاجِعًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ بَعْضُهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَلَمْ يَرْفَعْهُ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَکْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ و قَالَ بَعْضُهُمْ يَرْکَبُ يَوْمَ النَّحْرِ وَيَمْشِي فِي الْأَيَّامِ الَّتِي بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَکَأَنَّ مَنْ قَالَ هَذَا إِنَّمَا أَرَادَ اتِّبَاعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فِعْلِهِ لِأَنَّهُ إِنَّمَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَکِبَ يَوْمَ النَّحْرِ حَيْثُ ذَهَبَ يَرْمِي الْجِمَارُ وَلَا يَرْمِي يَوْمَ النَّحْرِ إِلَّا جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

یوسف بن عیسی، ابن نمیر، عبید اللہ، نافع، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمروں پر کنکریاں مارنے کے لئے پیدل جاتے اور پیدل ہی واپس تشریف لاتے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے، بعض راوی اسے عبیداللہ سے روایت کرتے ہوئے مرجوع نہیں کرتے اکثر اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے۔ بعض اہل علم کہتے ہیں کہ قربانی والے دن (دس ذوالحجہ) کو سوار ہو کر اور باقی دنوں میں پیدل چل کر کنکریاں مارے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں جس نے یہ کہا گویا کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کا خیال کیا کیونکہ نبی اکرم سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے دن (دس ذوالحجہ کو) جمرہ عقبہ پر سواری پر سوار ہو کر کنکریاں ماری تھیں اور اس دن صرف جمرہ عقبہ پر ہی کنکریاں ماری جاتی ہیں

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that the Prophet (SAW) walked to the jamrat and back when he cast pebbles at them.

Permalink

See the full chapter: سوار ہو کر کنکریاں مارنا