TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910906 · Discussion on Salah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910906)

وَعَنْ اَبِیْ ھُرَےْرَۃَص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا فَرَغَ اَحَدُکُمْ مِّنَ التَّشَھُّدِ الْاٰخِرِ فَلْےَتَعَوَّذْ بِاللّٰہِ مِنْ اَرْبَعٍ مِّنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْےَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ الْمَسِےْحِ الدَّجَّالِ۔ (صحیح مسلم)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی آدمی (نماز میں) آخری تشہد (یعنی التحیات) سے فارغ ہو جائے تو اسے چاہئے کہ وہ چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ کا طلب گار ہو۔ (١) عذاب دوزخ (٢) عذاب قبر (٣) فتنہ زندگی و موت (٤) مسیح دجال کی برائی۔" (صحیح مسلم) تشریح مطلب یہ کہ قعدہ اخیرہ میں تشہد سے فراغت کے بعد یہ دعا پڑھنی چاہئے۔ اللہم انی اعوذبک من عذاب جھنم ومن عذاب القبر ومن فتنۃ المحیاء والممات ومن شرالمسیح الدجال۔ " اے اللہ ! میں دوزخ کے عذاب ، قبر کے عذاب ، زندگی اور موت کے فتنوں اور دجال کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔"

-

Permalink

See the full chapter: نماز میں کن چیزوں سے پناہ مانگنی چاہئے