TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920405 · Virtue of Charity

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920405)

وعن أبي برزة قال : قلت : يا نبي الله علمني شيئا أنتفع به قال : " اعزل الأذى عن طريق المسلمين " . رواه مسلم وسنذكر حديث عدي ابن حاتم : " اتقوا النار " في باب علامات النبوة

حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسی بات بتا دیجئے جس کی وجہ سے میں آخرت میں فائدہ حاصل کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیزیں ہٹا دیا کرو۔ (بخاری ومسلم) اور عدی بن حاتم کی روایت اتقوا النار الخ انشاء اللہ تعالیٰ ہم باب علامات النبوۃ میں نقل کریں گے۔

-

Permalink

See the full chapter: راستے سے تکلیف دہ چیز دور کردینے کا اجر