TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940367 · Statement on Clothing

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940367)

وعن زيد بن أرقم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من لم يأخذ شاربه فليس منا . رواه أحمد والترمذي والنسائي .

اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخص لبوں کو نہ کتروائے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ " (احمد ، ترمذی ، نسائی ) تشریح وہ ہم میں سے نہیں ہے " کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہماری سنت اور ہمارے طریقے پر عمل پیرا نہیں ہے ۔ اور ملا علی قاری، کے مطابق اس جملہ کے زیادہ صحیح معنی یہ ہیں کہ ایسا شخص ہماری سنت اور ہمارے طریق کو ماننے والوں میں کامل ترین نہیں ہے، یا اس جملہ کے ذریعہ اس سنت کو ترک کرنے والے کی تہدید مقصود ہے، یا ایسے شخص کو اس بات سے ڈرایا گیا ہے کہ اس سنت کا تارک ہوتے ہوئے مرنا گویا امت مسلمہ کے خلاف طریقے پر مرنا ہے ۔

-

Permalink

See the full chapter: مونچھیں ہلکی نہ کرانے والے کے بارے میں وعید