Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1940379)
وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من كان له شعر فليكرمه . رواه أبو داود .
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جو شخص سر پر بال رکھے ہوئے ہو اس کو چاہئے کہ اپنے بالوں کو اچھی طرح رکھے یعنی اس کو دھویا کرے ان میں تیل لگایا کرے، کنگھا کیا کرے اور اول جلول شخص کی طرح ان کو بکھرا ہوا نہ رہنے دے کیونکہ نفاست و صفائی اور خوش ہئیتی ایک پسندیدہ محبوب چیز ہے ۔" (ابوداؤد )
-