TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940382 · Statement on Clothing

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940382)

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يلبس النعال السبتية ويصفر لحيته بالورس والزعفران وكان ابن عمر يفعل ذلك . رواه النسائي . ( جيد )

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دباغت دیئے ہوئے اور بغیر بال کے چمڑے کی پاپوش پہنتے تھے اور اپنی ریش مبارک پر روس (ایک گھاس جو یمن کے علاقہ میں ہوتی تھی اور زعفران کے ذریعہ زرد رنگ چڑھاتے تھے نیز حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے (یعنی مذکورہ پاپوش پہنتے اور مذکورہ خضاب استعمال کرتے )۔" (نسائی ) تشریح اس حدیث سے تو یہ معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ریش مبارک پر خضاب کرتے تھے جب کہ کتاب اللباس میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی جو روایت گزری ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خضاب کا استعمال کیا چنانچہ ان روایتوں کے درمیان مطابقت کی جو صورت ہے وہ اسی جگہ (حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت کے ضمن میں ) بیان کی جا چکی ہے ۔

-

Permalink

See the full chapter: زرد خضاب کرنا جائز ہے