TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1940412 · Statement on Clothing

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940412)

وعن علي قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تحلق المرأة رأسها . رواه النسائي .

اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی عورت اپنا سر منڈائے ! ۔' (نسائی ) تشریح عورت کے حق میں سر کے بالوں کی وہی اہمیت ہے جو مرد کے حق میں داڑھی کی ہے لہٰذا جس طرح مرد کو داڑھی منڈانا حرام ہے اسی طرح عورت کو سر منڈانا حرام ہے ۔

-

Permalink

See the full chapter: عورت کو اپنا سر منڈانا حرام ہے