Musnad Ahmad — Hadith 2805
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ حَدَّثَنَا عِلْبَاءُ بْنُ أَحْمَرَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَّ أَرْبَعَةَ خُطُوطٍ ثُمَّ قَالَ أَتَدْرُونَ لِمَ خَطَطْتُ هَذِهِ الْخُطُوطَ قَالُوا لَا قَالَ أَفْضَلُ نِسَاءِ الْجَنَّةِ أَرْبَعٌ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَفَاطِمَةُ ابْنَةُ مُحَمَّدٍ وَآسِيَةُ ابْنَةُ مُزَاحِمٍ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر چار لکیریں کھینچیں اور فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ یہ لکیریں کیسی ہیں ؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اہل جنت کی عورتوں میں سب سے افضل عورتیں چار ہوں گی۔ (١) خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا (٢) فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم (٣) مریم بنت عمران علیہماالسلام (٤) آسیہ بنت مزاحم رضی اللہ عنہا جوفرعون کی بیوی تھیں
-