Sahih Bukhari — Hadith 1490
Narrated by Abu Said Al-Khudri
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيُحَجَّنَّ الْبَيْتُ وَلَيُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ تَابَعَهُ أَبَانُ وَعِمْرَانُ عَنْ قَتَادَةَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی لَا يُحَجَّ الْبَيْتُ وَالْأَوَّلُ أَکْثَرُ سَمِعَ قَتَادَةُ عَبْدَ اللَّهِ وَعَبْدُ اللَّهِ أَبَا سَعِيدٍ
احمد بن حفص، حفص، ابراہیم، حجاج بن حجاج، قتادہ، عبداللہ بن ابی عتیبہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خانہ کعبہ کا حج یا عمرہ یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی ہوتا رہے گا۔ ابان اور عمران نے قتادہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی اور عبدالرحمن نے شعبہ سے روایت کیا کہ قیامت نہیں آئے گی، جب تک کہ خانہ کعبہ کا حج موقوف نہ ہوجائے گا، لیکن پہلی روایت زیادہ لوگوں نے کی ہے اور ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ قتادہ نے عبداللہ سے سنا ہے اور عبداللہ سعید کے والد ہیں۔
Narrated Abu Said Al-Khudri: The Prophet said "The people will continue performing the Hajj and 'Umra to the Ka'ba even after the appearance of Gog and Magog." Narrated Shu'ba extra: The Hour (Day of Judgment) will not be established till the Hajj (to the Ka'ba) is abandoned. ________________________________________