TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 1604 · Explanation of Hajj

Sahih BukhariHadith 1604

Narrated by Ibn Juraij

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عَطَائٌ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ کُنَّا لَا نَأْکُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثِ مِنًی فَرَخَّصَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کُلُوا وَتَزَوَّدُوا فَأَکَلْنَا وَتَزَوَّدْنَا قُلْتُ لِعَطَائٍ أَقَالَ حَتَّی جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ لَا

مسدد، یحیی، ابن جریج، عطاء، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ منیٰ کے دنوں میں اپنی قربانیوں کا گوشت زیادہ نہیں کھاتے تھے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو اجازت دی اور فرمایا کہ کھاؤ اور توشہ بناؤ تو ہم لوگوں نے کھایا اور توشہ بنایا میں نے عطاء سے پوچھا کہ کیا انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گیے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔

Narrated Ibn Juraij: 'Ata' said, "I heard Jabir bin 'Abdullah saying, 'We never ate the meat of the Budn for more than three days of Mina. Later, the Prophet gave us permission by saying: 'Eat and take (meat) with you. So we ate (some) and took (some) with us.' " I asked 'Ata', "Did Jabir say (that they went on eating the meat) till they reached Medina?" 'Ata' replied, "No."

Permalink

See the full chapter: اس امر کا بیان کہ قربانی کے جانوروں سے کیا کھائے اور کیا خیرات کرے، اور عبیداللہ نے بیان کیا کہ مجھ سے نافع نے بواسطہ ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کیا کہ شکار کے بدلہ میں سے اور نذر میں سے نہ کھایا جائے اور اس کے علاوہ کھائے اور عطاء نے کہا کہ تمتع کی قربانی میں سے خود کھائے اور دوسروں کو کھلائے۔