Sahih Bukhari — Hadith 1618
Narrated by 'Aisha
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْنَا يَوْمَ النَّحْرِ فَحَاضَتْ صَفِيَّةُ فَأَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا حَائِضٌ قَالَ حَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَ اخْرُجُوا وَيُذْکَرُ عَنْ الْقَاسِمِ وَعُرْوَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَفَاضَتْ صَفِيَّةُ يَوْمَ النَّحْرِ
یحیی بن بکیر، لیث، جعفر بن ربیعہ، اعرج، ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو قربانی کے دن طواف زیارت کیا۔ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ کو حیض آگیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس چیز کا ارادہ کیا جو شخص اپنی بیوی سے چاہتا ہے (یعنی صحبت کا ارادہ کیا) تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ تو حائضہ ہوگئی ہے، آپ نے فرمایا کہ ہمیں تو اسی نے روک لیا ہے، لوگوں نے کہا کہ وہ قربانی کے دن طواف زیارت کر چکیں، تو فرمایا اب ٹھہر نے کی کیا ضرورت ہے، چلو، اور قاسم و عروہ و اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ نے قربانی کے دن طواف زیارت کیا تھا۔
Narrated 'Aisha: We performed Hajj with the Prophet and performed Tawaf-al-ifada on the Day of Nahr (slaughtering). Safiya got her menses and the Prophets desired from her what a husband desires from his wife. I said to him, "O Allah's Apostle! She is having her menses." He said, "Is she going to detain us?" We informed him that she had performed Tawaf-al-Ifada on the Day of Nahr. He said, "(Then you can) depart." ________________________________________