TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2089 · Explanation of Advance Sales.

Sahih BukhariHadith 2089

Narrated by Abu Bakhtari At-Tai

حدثناَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يُوکَلَ مِنْهُ وَحَتَّی يُوزَنَ فَقَالَ الرَّجُلُ وَأَيُّ شَيْئٍ يُوزَنُ قَالَ رَجُلٌ إِلَی جَانِبِهِ حَتَّی يُحْرَزَ وَقَالَ مُعَاذٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

آدم، شعبہ، عمرو، ابوالبختری طائی سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے کھجور میں (جو درخت پر لگی ہو) سلم کرنے کے متعلق ابن عباس سے پوچھا انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے درختوں کے بیچنے سے، منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ اس قابل نہ ہو جائیں کہ کھائے جائیں اور وزن کئے جا سکیں اس شخص نے پوچھا کونسی چیز وزن کی جائے (جب کہ کھجوریں درخت سے لگی ہوتی ہیں) تو ایک شخص نے جو ابن عباس کے پاس بیٹھا تھا کہا کہ اندزہ کرنے کے لائق ہوجائے اور معاذ نے کہا ہم سے شعبہ نے انہوں نے عمرو سے جو حدیث روایت کی ابوالبختری نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا اور اس طرح روایت کی۔

Narrated Abu Bakhtari At-Tai: I asked Ibn 'Abbas about Salam for (the fruits of) date-palms. He replied "The Prophet forbade the sale a dates on the trees till they became fit for eating and could be weighed." A man asked what to be weighed (as the dates were still on the trees). Another man sitting beside Ibn 'Abbas replied, "Till they are cut and stored." Narrated Abu Al-Bakhtari: I heard Ibn Abbas (saying) that the Prophet forbade ... etc. as above. ________________________________________

Permalink

See the full chapter: اس شخص سے سلم کر نے کا بیان جس کے پاس اصل مال نہ ہو ۔