TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 2154 · Explanation of Agriculture and Sharecropping

Sahih BukhariHadith 2154

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَمْسَکَ کَلْبًا فَإِنَّهُ يَنْقُصُ کُلَّ يَوْمٍ مِنْ عَمَلِهِ قِيرَاطٌ إِلَّا کَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاشِيَةٍ قَالَ ابْنُ سِيرِينَ وَأَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا کَلْبَ غَنَمٍ أَوْ حَرْثٍ أَوْ صَيْدٍ وَقَالَ أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلْبَ صَيْدٍ أَوْ مَاشِيَةٍ

معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے کتا پالا، تو روزانہ اس کے عمل سے ایک ایک قیراط ثواب میں سے کمی ہوتی رہتی ہے، مگر یہ کہ کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کیلئے ہو، اور ابن سیرین اور ابوصالح نے ابوہریرہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، مگر بکریوں کھیتی یا شکار کے لئے۔ اور ابوحازم نے بواسطہ ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا شکار کیلئے یا جانور کی حفاظت کے لئے ہو۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Whoever keeps a dog, one Qirat of the reward of his good deeds is deducted daily, unless the dog is used for guarding a farm or cattle." Abu Huraira (in another narration) said from the Prophet, "unless it is used for guarding sheep or farms, or for hunting." Narrated Abu Hazim from Abu Huraira: The Prophet said, "A dog for guarding cattle or for hunting."

Permalink

See the full chapter: کھیت کی حفاظت کے لئے کتا پالنے کا بیان ۔