Sahih Bukhari — Hadith 220
Narrated by Asma'
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ عَنْ أَسْمَائَ قَالَتْ جَائَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ أَرَأَيْتَ إِحْدَانَا تَحِيضُ فِي الثَّوْبِ کَيْفَ تَصْنَعُ قَالَ تَحُتُّهُ ثُمَّ تَقْرُصُهُ بِالْمَائِ وَتَنْضَحُهُ وَتُصَلِّي فِيهِ
محمد بن مثنی، یحیی ، ہشام، فاطمہ، حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ بتائیے! ہم میں کسی کو کپڑے میں حیض آئے، تو وہ (اسے) کیا کرے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اسے مل ڈالے، پھر پانی سے رگڑ کر اور دھو کر صاف کر دے۔
Narrated Asma': A woman came to the Prophet and said, "If anyone of us gets menses in her clothes then what should she do?" He replied, "She should (take hold of the soiled place), rub it and put it in the water and rub it in order to remove the traces of blood and then pour water over it. Then she can pray in it."